نیشنل ویمنس فرنٹ تمل ناڈو شاخہ کی نئی ریاستی کمیٹی منتخب

ترونیل ویلی۔ ( فیصل مسعود/ایس این بی ) ۔نیشنل ویمنس فرنٹ(NWF) کی ریاستی ایگزیکیٹو کونسل اجلاس ترونیل ویلی ، ایرواڈی شہر میں 26،27دسمبر کو منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی کے طور پر نیشنل ویمنس فرنٹ کی قومی صدر محترمہ زینب ٹیچرشریک رہیں۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارگردگیوں کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کے بعد ا نتخابی کارروائی کے ذریعے ا گلے دو سال کی میعاد کیلئے تنظیم کی ریاستی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔

جس میں ریاستی صدر کے طور پر محترمہ ایم عائشہ مریم ( مدورائی )،ریاستی جنرل سکریٹری محترمہ ایم شفا ء بانو( کوئمبتور)،ریاستی نائب صدر کے طور پر محترمہ کے عائشہ نسارا( ترونیل ویلی )،ریاستی سکریٹریان کے طور پر محترمہ ای ایم تسلیمہ( تنجاؤر) اور محترمہ یو سلمی( ترونیل ویلی )اور ریاستی خازن کے طور پر محترمہ مہدیہ ( مدورائی ) منتخب ہوئیں۔ ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین کے طور پر محترمہ اے رضیہ بیگم( کڈلور)،محترمہ اے ردیشہ ( ترپور)،محترمہ اے یاسمین ( ایروڈ)،محترمہ اے شرمیلا ( چنئی)،محترمہ اے دلشاد بیگم

( تینی)، منتخب ہوئیں۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل قرار داد منظور کی گئیں۔ 1)۔ طلاق ثلاثہ قانون کو فوری واپس لیا جائے2)۔ جیل میں دس سال سے زائد عرْصہ گذارنے والے عمر قید سزا یافتہ قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے3)۔اسٹرلائیٹ کمپنی کو مستقل طور پر بند کرنے کیلئے تمل ناڈو اسمبلی میں خصوصی قرار داد منظور کیا جائے 4)۔ترونیل ویلی عاشقہ پروین قتل میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔5)۔اڈوکیٹ دپیکا سنگھ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔6)۔ کمسن لڑکیوں کے خلاف ہونے والے جنسی تشدد اور جرائم کی سزائیں سخت کئے جائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading