نوئیڈا: مسلمانوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روکنے کیلئے انتظامیہ نے پارک میں پانی چھوڑ دیا

نئی دہلی، 28 دسمبر، 2018،

نویڈا سیکٹر 58، میں واقع پارک میں نماز پڑھنے کو لیکر تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا. آج جمعہ کی نماز کے باعث انتظامیہ پہلے سے ہی محتاط تھی. بھاری پولیس ٹیم کو پارک کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا تھا. پارک میں لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے، انتظامیہ نے پارک میں پانی بھر دیا.

صبح صبح، پارک میں جنریٹر کے ذریعہ پانی کی فراہمی کی جا رہی تھی. وہاں کام کرنے والے لوگوں سے جب پوچھا گیا کہ پانی کیوں چھوڑا جارہا ہے تو ، انہوں نے کہا کہ پارک میں پانی چھڑانے کا کام معمول کا ہے. انہوں نے کہا کہ پانی کی موٹر خراب ہوگئی ہے. جس کی وجہ سے زیادہ پانی بھر لیا ہے. سردیوں کے موسم میں انتظامیہ کی جانب سے اس طرح حد سے زیادہ پانی چھوڑنے کو متعصابنہ رویہ نہیں تو اور کیا کہا جاسکتا ہے؟

نوئیڈا میں پبلک پلیس میں نماز ادا کرنے کو لے کر تنازعہ کہیں بڑھ نہ جائے ،اس کی وجہ سے نوئیڈا پولیس اور اتھارٹی نے پارک کو پانی سے بھر دیا۔پولیس یہ یقینی بنانا چاہتی تھی کہ وہاں کوئی مذہبی پروگرام نہ ہو نہ او ر نہ ہی نماز اداکی جا سکے۔واضح ہو کہ نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں اتھارٹی کے جس پارک میں نماز اور دوسرے طرح کے مذہبی پروگرام کے لیے نوئیڈا پولیس نے کمپنیوں کو نوٹس بھیجا تھا۔پتریکاکے مطابق؛ اس پارک میں آج صبح سےہی پولیس کا پہرا ہے۔ آج جمعہ کی وجہ سے نمازیوں کے اکٹھا ہونے کا اندیشہ تھا اس لیے پورے پارک میں پانی بھر دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے اتر پردیش پولیس نے دفتروں اور اداروں کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے ملازمین‎ کو پبلک پلیس جیسے کہ پارکوں میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکیں۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق یوپی پولیس کی ہدایت کو جانکاری میں لیتے ہوئے نوئیڈا پولیس کے مختلف تھانوں میں پچھلے ہفتے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر نوئیڈا سیکٹر-58 واقع انڈسٹریل ہب کے دفتروں کے ملازم پبلک پلیس میں نماز پڑھتے پائے گئے تو اس کے لئے ادارے کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے‌گا اور اسی پر کارروائی کی جائے گی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading