جمہوریت کے تحفظ کے لئے کانگریس پابندِ عہد ہے: شرد رنپسے

کانگریس کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر دفتر پر پرچم کشائی کی تقریب

ممبئی: 28ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس پارٹی نے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلاکر جمہوریت کی راہ پر گامژن کرکے اسے مضبوط کیا ۔ لیکن موجودہ بی جے پی حکومت ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ بی جے پی کو شکست دے کر ملک کے آئین وجمہوریت کے تحفظ کے لئے کانگریس پارٹی پابندِ عہد ہے۔ یہ باتیں آج یہاں ودھان پریشد میں کانگریس پارٹی کے گروپ لیڈر ایم ایل اے شرد رن پسے نے کانگریس کی یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

کانگریس پارٹی کی ۴۳۱یومِ تاسیس کے موقع پر آج مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر دفتر واقع تلک بھون میں پرچم کشائی کی گئی۔ اس کے بعد ایم ایل اے شرد رن پسے نے کانگریس پارٹی کے کارکنان سے خطابکیا۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری بی ایم سندیپ، کانگریس خواتین شعبہ کی ریاستی صدر چارولتاٹوکس، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تامبے، ریاستی کانگریس کے پسماندہ طبقات شعبہ کے صدر ڈاکٹر راجو واگھمارے، پردیش کانگریس سوادل کے صدر ولاس اوتاڑے کانگریس کے دیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ ایم ایل اے شرد رنپسے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک کے سیکولرازم کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ مذہبی منافرت و ذات پات کے درمیان ٹکراو ¿ پیدا کرکے فساد برپا کیا جارہا ہے۔ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے پولرائزیشن کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ دلتوں واقلیتوں پر پر حملے کئے جارہے ہیں۔ پورے ملک میں خوف ودہشت کاماحول ہے۔ اس قدر تشویشناک حالت میں ملک میں جمہوریت اور ملک کے آئین کے تحفظ کی ذمہ داری کانگریس کے کارکنان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بہت سے لیڈران نے اس ملک کے لئے جس طرح قربانیاں دی ہیں، اسی طرح ملک کے آئین وجمہوریت کے تحفظ کے لئے کانگریس کے کارکنان اپنے جان کی بازی لگادیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading