نیرومودی لندن کے پاش اپارٹمنٹ میں مقیم،ہیروں کی تجارت بھی جاری

 

لندن ۔ /9 مارچ۔ ہندوستان سے مفرور ہیروں کے تاجر نیرومودی جو پنجاب نیشنل بنک 13,500 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہیکیس میں ملوث ہے اس وقت لندن میں مقیم ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ وہ لندن کے ویسٹ انڈ علاقہ میں 8 ملین پا¶نڈ کے شاندار پاش اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہے اور یہاں سے چند گز دور ہی نیا ہیروں کا بزنس بھی چلارہا ہے ۔ 48 سالہ نیرو مودی کو لندن کے پاش علاقہ لینڈ مارک سنٹر پوائنٹ ٹاور کے لگژری اپارٹمنٹ کے 3 بیڈروم والے فلیٹ میں پایا گیا ہے ۔ جہاں کا تخمینی کرایہ ماہانہ 17000 پا¶نڈس ہے ، ڈیلی ٹیلی گراف نے یہ رپور ٹ دی ۔ لندن کی سڑک پر ٹیلی گراف کے صحافی نے نیرومودی کو روک کر ان سے سوالات کئے تو اس نے ہر سوال پر نو کمنٹس کا جواب دیا ۔ صحافی ان کا مسلسل تعاقب کرتا رہا اور وہ صحافی سے بچ کر نکلنے کی کوشش کررہا تھا ۔ اس نے کئی ٹیکسیوں کو روک کر اس میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن کسی نے اسے سوار نہیں کیا بعد ازاں ایک کار میں بیٹھ کر چلاگیا۔ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے اگست 2018 ءمیں توثیق کی تھی کہ ہندوستان نے نیرومودی کی حوالگی کے لئے درخواست کے ساتھ دستاویزات داخل کئے تھے جس پر اس وقت سے حکومت برطانیہ کے پاس یہ درخواست زیرغور ہے ۔ برطانوی دفتر داخلہ نے ہفتہ کے دن اس ”انفرادی کیسوں“ پر تبصرہ سے انکار کردیا اور یہ اشارہ دیا کہ ایک حوالگی وارنٹ کے بعد ہی کوئی بھی حوالگی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے ۔ اول اس ملزم کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کیا جانا ضروری ہے جیسا کہ یہ کیس شراب کے بیوپاری وجئے مالیا کی طرح ہی ہے ۔ کنگ فشر ایرلائینس کے سابق باس 63 سالہ وجئے مالیا بھی ہندوستان میں غیرقانونی رقومات کی منتقلی کیس میں ملوث ہیں اور وہ دھوکہ دہی کے کیس میں بھی ہندوستان کو مطلوب ہیں ۔

 

اپریل 2017 ءمیں ان کی گرفتاری کے وارنٹ پر اسکاٹ لینڈ پولیس کے سامنے انہوں نے خودسپردگی اختیار کی تھی اور اب وہ برطانوی داخلہ سکریٹری ساجد جاوید کی جانب سے ان کی حوالگی احکام کے خلاف اپیل دائر کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ لندن میں نیرومودی کے قیام کا انکشاف اس وقت ہوا ہے جب مہاراشٹرا میں کھیم بیچ پر ان کے 30 ہزار مربع فٹ سمندر کنارے منشن کو حکام نے دھماکو اشیاءکا استعمال کرکے منہدم کردیا ۔ ہندوستانی حکام کی جانب سے اس بنک اکا¶نٹس کو منجمد کرلیئے جانے کے باوجود اور ان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول ریڈنوٹس جاری کرنے کے بعد بھی ہیروں کا تاجر مودی اپنی ہیروں کی تجارت کو جاری رکھا ہے اور اس کے ہیروں کے زیورات کی تشہیر ہالی ووڈ اسٹارس کررہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading