مالیگاؤں (عامر ایوبی) مہاراشٹر کا مسم اکثریتی شہر مالیگاؤں ہمیشہ سے سرکار کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے جس سے شہر مسائل کے ڈھیر پر کھڑا ہے ایسے میں شہریان نے تمام پارٹیز کو آزمانے کے بعد اس مرتبہ مجلس کا امیدوار کامیاب کیا ہے اور مجلس کے نومنتخب رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی سے شہرہان بہت ساری توقعات وابستہ کر رکھے ہیں- عوامی مسائل کے حل کیلئے مفتی اسماعیل شہر کے مختلف علاقوں میں جنتا دربار لگا کر از خود عوامی مسائل کو سنیں گے اور اسکا حل نکالنے کی کوشش کریں گے-
نمائندہ نے جب ان سے بات کی تو موصوف نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ جلد ہی حلف لینے کا مرحلہ مکمل ہوگا اس کے بعد جنتا دربار لگاکر عوام کے مسائل کو سن کر اسے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی- موصوف نے امید دلائی ہے کہ اب شہر کی کایا پلٹ ہوگی اور وہ مجلسی اسٹائیل میں کام کرکے حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈ لاکر شہریان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے-