پاکستان میں ٹرین میں آتشزدگی 65لوگوں کی موت


کراچی: پاکستان کے کراچی۔ راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔

اس حادثے میں 65لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ  30 سے زیادہ مسافر سنگین طور پر جھلس گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق  وزیر ریل راشد کے مطابق ٹرین میں آگ ایک سلینڈر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے لگی۔

واقعے کے دوران زیادہ تر مسافر سو رہے تھے،کچھ مسافر ناشتہ کی تیاری کررہے تھے۔ وزیر ریل راشد کے مطابق فی الحال اس روٹ کی بھی ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا ہے۔ اس ٹریک کو دو گھنٹے کے اندر چالو کر دیا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading