نظام آباد 20.دسمبر (ایجنسی )بی آرایس پارٹی کو اس وقت شدید جھٹکہ لگا کیونکہ مئیر نظام آباد کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سر گرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں ۔ اس عرضی سے بی آرایس کے 4 کارپوریٹرس نے دوبارہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
بی آرایس کے کارپوریٹرس ملیش یادو، پی سدھا، ہیمالتا ، نارائن بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ یہ چاروں کارپوریٹرس بی جے پی سے منتخب ہوئے تھے اور بی آرایس میں شمولیت اختیار کر لی تھی دوبارہ ان کی گھر واپسی پر بی جے پی کے قومی سکریٹری سنیل بنسل ، رکن اسمبلی سور یہ نارائنا ، سابق رکن اسمبلی لکشمی نارائنا نے ان کا خیر مقدم کیا ۔
بی جے پی سے تعلق رکھنے والے 28 کارپوریٹرس میں سے 12 کارپوریٹرس بی آرایس میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور بی آرایس پارٹی نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں مستحکم موقف بنا لیا تھا۔ اسمبلی انتخابات کے بعد تبدیل ہونے والے حالات کے بعد بی جے پی میونسپل کارپوریشن پر قبضہ کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
کیبی جے پی سے بی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے والے کارپوریٹرس کی گھر واپسی شروع ہوگئی ہے ۔ بی آرایس پارٹی اپنے قبضہ کو برقرا ر رکھنے کیلئے سابق رکن اسمبلی گنیش گیتا کل کارپوریٹرس اور اہم قائدین کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا۔
اپنے کارپوریٹرس کو پارٹی میں برقرار رکھنے کی اور ہار جیت سے خوف زدہ نہ ہونے کی ہدایت دی ہے لیکن بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند تحریک عدم اعتماد کیلئے پورے طور پر سرگرم بی تھے اور کبھی بھی میونسپل کمشنر کو تحریک عدم اعتماد کی نوٹس پیش کر سکتے ہیں۔