نئی دہلی ۔16 دسمبر ۔چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان ہوچکا ہے۔ بھوپیش بگھیل چھتیس گڑھ کے نئے وزیراعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ پردیش کانگریس دفترراجیو بھون میں ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اتوارکوچھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ عہدے کے دعویداردہلی سے رائے پورپہنچے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ کی میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ کے بعد ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ممبران اسمبلی کی میٹنگ سے قبل آج صبح بھوپیش بگھیل رائے پہنچے۔ بھوپیش بگھیل نے میڈیا سے کہا تھا کہ حکومت جو بھی کمان دے گی، اس کا ایمانداری سے عمل کروں گا۔ اس کے بعد ٹی ایس سنگھ دیو، ملکا ارجن کھڑگے اورریاستی انچارج پی ایل پنیا بھی رائے پورپہنچے، جہاں سبھی کا استقبال کیا گیا۔ تمام لیڈروں کی قیادت کے لئے بھوپیش بگھیل رائے پورایئرپورٹ پہنچے۔ اس کے بعد ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا