بھیونڈی (شارف انصاری):- شہر کے باقرچوک بھوسار محلہ جونی مچھلی مارکیٹ کے عقب میں بعد نماز عشاء قاری قربان علی کی تلاوت قرآن سےجلسہ عیدامیلاالنبی کا آغاز ہوا-جس کی سرپرستی حافظ وقاری عبدالراحمن اور صدارت مولانا حافظ وقاری شکیل احمد اشرفی خطیب وامام مومن مسجد درگاہ روڑ قیادت حافظ عبدالرزاق خان اور حمایت حاجی عبدالصمیدرضوی جونی مچھلی مارکیٹ نے فرائض انجام دی-
اس موقع پر مولانا شکیل احمد اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالٰی کے بتائے ہوئے راستے پرچلو اسی میں ہماری اور تمام لوگوں کی کامیابی ہیں-آج مسلمان پریشیان ہیں اس کی وجہ یہی ہیں کہ ہم نے اللّٰہ اور اس کی رسول کے اتباع اور تعلمیات پر عمل کرنا چھوڑیا دیاہے- اگر دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونا چاہیتے ہیں تو نماز کی پابندی کرو اسی میں ہماری فلاح ہے-جلسہ عیدا میلاد النبی کا خصوصی خطاب کرتے ہوئےخطیب الہند مولانا عُبیداللّٰہ خان اعظمی سابق ممبر آف پارلیمنٹ نے کہا کہ دنیا میں تمام انبیاء کے تشریف کا ذکر قرآن میں موجودہے- حضرت شیخ عبدالقادر تمام ولیوں کے سردار ہے-ہماری ذمہ داری ہےکہ اپنے بچوں پر خاص نظر رکھتے ہوئے انھیں بزرگان دین کی تعلمیات سے آراستہ کریں-
اسلام وہ مذہب جس نے انسان کو پروقار زندگی گزارنے کا سلقیہ سکھایا ہے -انھوں نے کہا کہ تہذیب وتمدن کے نام نہادعلمدار لوگوں نے اسلام کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی لیکن صحابہ کرام سے لیکر اب تک اؤلیا اللّٰہ تک نے درجہ بہ درجہ اسلام کی حسین تصویرپیش کی ہے – دنیا کی تمام پریشانی کا حل صرف اور صرف اسلام ہی میں موجود ہیں-مولانا نے حکومت ہند پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت لوگوں کو دھوکہ دینا کا کام کررہی ہیں-بی جی پی کو تین طلاق ملا چکا اور بہت جلد پورے ہندوستان سے 2019-میں پورے ہندوستان سے ان کو مکمل طلاق ہونے والا ہیں-انھوں نے کہا کہ مودی مودی نہیں موذی ہیں-جو خود کی عورت کی حفاظت نہیں کی وہ مسلمانوں کی عورتوں کی حفاظت کرنے کی بات کرتا ہے –
اس موقع پر شکیل رضا اور دیگر حضرات نے نعت نبی کا خراج عقعدت پیش کیا-مفتی محمد عمر اشرفی -مولانا علی حسین ہاشمی-ظہر الداین برکاتی مہتمم مدرسہ گلیش طیبہ-اور تمام مبلغین اسلام وغیرہ موجود تھے-جلسہ منعقد کرنے میں خاص تعاون ریحان انیس خلیل مومن-محمود کموڈار -محمد عمران انصاری صدر فمیس کلیب ناچن کمپاونڈ-محمد مجاہد انصاری نائب صدر فیمس کلب ناچن کمپاونڈ-پرویز خان پی کے- رضوان سردار -محمد مجاہد -ناظم مومن انجنئر -کامران مومن -منصب آرٹ -ولٰی بھائی -جنید احمد -آصیف مومن – ذاکر مومن -عمران مومن -ندیم محمد حسن -شارخ سید-اشرف مومن -عامر مومن-اور اراکین ہاجرہ عربی مدرسہ وایجوکیشن ٹرسٹ بھوسار محلہ-اراکین فیمس کلب ناچن کمپاونڈاور اھلیان بھوسار محلہ- کجھور پورا- کا خاص تعاون حاصل رہا -مہمان خصوصی سریش ٹاورے سابق ممبر آف پارلیمنٹ-انیس خلیل مومن سابق کارپورٹر-سہیل خان-حافظ اسلم غیرہ موجود تھے- مولانا عُبیداللّٰہ خان اعظمی کی دعاپر جلسہ اختام پزیر ہوا-اس موقع پرمولانا احمد رضا اشرفی نے آئے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا-