حیدرآباد :27 ڈسمبر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدين اویسی اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری میں مصروف ہیں، نکاح کل گ 28 دسمبر 2018 کو شمس آباد ایئرپورٹ روڈ پر فنکشن ہال میں ہو گا. شادی کے دعوت نامے اہم شخصیات کو دینے کے بعد اب پارٹی کارکنان کو دیئے جارہے ہیں. کارڈ کافی سادہ ہے جسے دیکھ کر سادگی کا اندازہ ہوجاتا ہے. لیکن کارڈ میں ایک خصوصی نوٹ بھی ہے. جسے آپ نے کسی بھی دعوت نامہ میں نہیں پڑھا ہوگا.
اویسی کی بیٹی کا نکاح حیدرآباد کے مشہور نواب گھرانے میں ہورہا ہے، دولہا برکت عالم خان؛ نواب احمد عالم خان ہے. برکت عالم کے دادا شاہ عالم خان کا حیدرآباد میں کافی رتبہ ہے. انہوں نے حیدرآباد میں اقلیتوں کی تعلیم کیلے کافی کام کیا ہے، جس باعث لوگوں میں ان کا بہت ادب و احترام ہے. عالم خان نے حیدرآباد میں تعلیمی اداروں کی ایک بڑی چین چلائی ہے. شاہ عالم کے تعلیمی اداروں میں حیدرآباد کے مشہور انوارالعلوم کالج بھی شامل ہیں. حیدرآباد کے ڈیکن سگریٹ فیکٹری کی گولکنڈا سگریٹ حیدرآباد سے ایک مقبول برانڈ ہے، جو شاہ عالم کی سربراہی میں رواں ہے. اس کے علاوہ برکت عالم کے چچا، تلنگانہ کی حکمران جماعت TRS میں سرگرم لیڈر رہ چکے ہیں.
اویسی کی بیٹی شادی ہے تو وی آئی پی شخصیات کا اجتماع تو لازمی ہے، تلنگانہ کے وزیر اعلی كےسی آر کو تو کئی دنوں پہلے دعوت دے دی گئی ہے، اب تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل کے نرسمهان کو شادی کا کارڈ دینے کے لیے اویسی شاہی محل پہنچے.

گزشتہ دنوں شادی کے کارڈز پارٹی کارکنوں کو دیئے گئے، کارڈ میں اویسی کی طرف سے ایک خصوصی نوٹ لکھا گیا ہے جس پر سب کی توجہ مرکوز ہوجاتی ہے، نوٹ میں لکھا ہے کہ "مہمانوں سے درخواست ہے کہ فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی سے اجتناب کریں” انگریزی میں بھی یہی نوٹ نیچے آخر میں لکھا ہوا ہے.
شادی کا کارڈ اردو اور انگریزی زبان میں چھپا ہوا ہے، سادہ خوبصورت کارڈ دیکھ کر دیگر وی آئی پی لوگو کو ترغیب ملتی ہے، شاہ عالم خان اور اویسی خاندان کی کئی نسلوں سے دوستی رہی ہے. دو خاندانوں کے درمیان دوستی اب رشتہ داری میں تبدیل ہو رہی ہے.