بھیونڈی :کانگریس پارٹی کی 2019 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع

بھیونڈی (شارف انصاری):- کانگریس پارٹی نے 2019 کے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے ۔ اسی تناظر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری اور مہاراشٹر کے نائب انچارج بی ایم سندیپ بھیونڈی کانگریس کمیٹی کے صدر شعیب گڈو کے ذریعہ منعقدہ پارٹی میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات کی سرگرمیوں کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کارپوریٹرز ، عہدیداران اور فرنٹل تنظیموں کے صدر اور سینئر لیڈروں نے ایک آواز میں مانگ کی بھیونڈی لوک سبھا اور دونوں اسمبلی مشرق اور مغرب میں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہے اس لئے کسی بھی اتحاد کو ترجیح نہ دی جائے ۔
بھیونڈی کانگریس کی خصوصی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی سکریٹری بی ایم سندیپ نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک میں جھوٹ پروسنے کا کام کر رہی ہے۔ نفرت پھیلانا لوگوں کو تقسیم کرنا آر ایس ایس اور اس کی سیاسی شاخ بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔

گزشتہ ساڑھے 4 سال میں کانگریس کے وقت میں بنائے ہوئے بڑے پراجیکٹ کا صرف افتتاح کرکے اپنی واہ واہی سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کر رہی ہیں۔ مودی حکومت کسانوں اور لوگوں کے نام پر بنی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ حکومت صرف صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنی ہے ۔ صنعت کاروں کے قرض معاف کر رہی ہے صنعت کاروں کو بڑے بڑے گھوٹالے کے ذریعے فائدہ پہنچا رہی ہے، رافیل طیارہ گھوٹالہ سب سے بڑی مثال ہے ۔کانگریس رہنما سندیپ نے بھیونڈی کی تنظیم پر تبادلہ خیال کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ یہاں کانگریس پارٹی بھارتی جنتا پارٹی کے سامنے بڑی مضبوطی سے کھڑی ہے ۔کانگریس پارٹی کی یکجہتی سے آئندہ انتخابات میں لوک سبھا اور ودھان سبھا میں یقینی طور پر جیت حاصل ہوگی ۔قومی سکریٹری نے مزید کہا کہ پارٹی صدر سب کو جوڑ کر لے کر چلیں ۔

بھیونڈی کانگریس صدر شعیب گڈو نے کہا کہ جب مجھے صدر کی جوابداری دی گئی اس سال 2012 کے کارپوریشن انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر 27 کارپوریٹر منتخب ہو کر آئے ۔ بھیونڈی شہر کے لوگوں کے لئے لگاتار کام کرتے رہے ۔ سال 2014 میں مجھے مغرب سے اسمبلی الیکشن لڑنے کا موقع ملا مودی اور بی جے پی کی لہر میں بھی بہت کم ووٹ سے پارٹی کے اپنے لوگوں کی وجہ سے شکست ملی ۔اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے بعد مسلسل تین سال کی جدوجہد کا نتیجہ یہ رہا 2017 میں جب کارپوریشن بلدیہ کا انتخاب ہوتا ہے بی جے پی کی آندھی میں بھی ہم نے 90 سیٹ میں سے 47 سیٹ جیت کر کانگریس کی جھولی میں ڈال دیا ۔ شعیب نے کہا کہ میں ریاستی کانگریس صدر اشوک چوہان، کانگریس پارٹی کے تمام عہدیداران اور سینئر لیڈروں کا شکریہ ادا کرتا کے انہوں نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا میرے ساتھ قدم سے قدم ملاکر پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر سابق ایم پی تھانے دیہی کانگریس کے صدر سریش ٹاورے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی میں 2014 میں میرا ٹکٹ کاٹ کر دوسرے کو دے دیا تھا پر دیہی صدر بنائے جانے کے بعد کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہا ہوں ۔

سریش ٹاورے نے کہا کہ 2019 یقینی طور پر کانگریس کا ہوگا راہول گاندھی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔اس موقع پر ایم ایل اے یوگیش پاٹل نے سنگھٹنا کو مضبوط کرنے اور سنگٹھنا کو دیہی علاقوں میں لوگوں تک پہنچانے کے لئے منصوبہ بندی کو تنظیم کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیا ۔ سابق ایم ایل عبدالرشید طاہر مومن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے پورے دور حکومت میں ترقی کے ایشو پر چھوڑ کر لوگوں کو بانٹنے کا کام کرتی رہی ہے ای وی ایم کی ترتیب اور ووٹر لسٹ میں خرابی کرکے الیکشن میں کامیابی پانے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ شہر کے میئر جاوید دلوی نے کہا کہ شہر کی ترقی میں بھارتی جنتا پارٹی رخنہ ڈال رہی ہے۔ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہے کے لوگوں کو اچھی سہولیات فراہم کریں ۔ میئر نے یقین دہانی دی کے اگلے دو سے تین ماہ میں بھیونڈی کی صورت بدل جائے گی ۔
اس موقع پر درجنوں لوگوں نے مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے جس میں سابق کارپوریٹر ملک بھنڈاری ، سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اور اتر بھارتی لیڈر نارائن تیواری، ويپاری لیڈر چندو بھائی نگاريا، رام کمار رائے، دلت لیڈر راجہ گائیکواڑ، اتر بھارتی نیتا مکیش چوبے، دیپک کارنیا، دویندر بی سنگھ، خواجہ شیخ، وجئے گوڑگے، اور رذاق ملا ایم آئی ایم کے محمد شیخ شامل رہے ۔ اس پروگرام میں بھیونڈی کے انچارج ذیشان سید، سینئر کارپوریٹر عمران ولی خان، خواتین صدر ریحانہ انصاری ، طفیل فاروقی ، نعمان خان، کلیم خان سمیت عہدیداران موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading