مالیگاؤں :- شہر مالیگاؤں میں دورانِ جلوس عید میلاد النبی ﷺ مولانا سید محمد امین القادری صاحب کا خصوصی خطاب ہوا آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مسلمان جب مغلوب ہوں تو طائف کی وادیوں میں حضورﷺ کی زندگی کو اپنے لئے بطورِ اسوہ اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں کہ جب وادئ طائف میں مخالفین کی جانب سے حضور نبی رحمت کو زخمی کیا گیا تو اللہ نے فرشتوں کو بھیجا اور کہا کہ آئے محبوب آپ کہیئے تو دونوں پہاڑوں کو ملا کر ان کو ہلاک کردیا جائے اس وقت کریم آقاﷺ نے فرمایا تھا کہ مجھے لعنت والا نہیں بلکہ رحمت والا بنا کر بھیجا گیا ہےیہ ایمان نہیں لاتے تو ان کی آنے والی نسلیں ایمان لائیں گی اور جب اللہ پاک مسلمانوں کو غلبہ عنایت کرے تو فتح مکہ کے موقع پر آقا علیہ السلام نے اخلاق پیش فرمائے کہ جو جان کے دشمن تھے انہیں یہ کہہ کر آزاد کردیا کہ جاؤ تم سب آزاد ہو میں تم سب کو معاف کرتا ہوں.
اپنے خطاب کو مزید طول دیتے ہوئے مولانا موصوف نے میلاد مصطفیٰﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کی مناسبت سے امت کو تعلیمی میدان میں آگے آنا چاہیے مزید فرمایا کہ غلبہ ہو یا مغلوبی اسلام رحمت اور امن و شانتی کا ہی پیغام دیتا ہے جس کا بہترین ثبوت ہے کہ دور مغلوب میں میدان طائف اور دور غالب میں فتح مکہ کے ایمان افروز واقعات ہیں میلاد النبی ﷺ عیدوں کی عید ہے اس موقع پر خوشیوں کا اظہار کریں شریعت کی حدود کو پامال نہ کریں غریبوں، یتیموں، مسکینوں، اور بے سہاروں کا سہارا بنیں اور اپنے نبی پاک کے احکامات پر عمل پیرا ہوں ہندی مسلمانوں کے لئے دعا کریں قبل از شب جشنِ چراغاں میں مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے کی گئی سجاوٹ کا جائزہ لینے کے لئے نوجوانان اہلسنت نے مولانا سید امین القادری صاحب کو بالخصوص مدعو کیا اور مولانا موصوف نے سجاوٹ کرنے والے اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرماتا ہوئے دعاؤں سے نوازا ماہ میلاد النبی کا چاند نظر آنے سے بارہویں تاریخ تک عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے شہر بھر میں بارہ پروگرامات کا انعقاد کیا گیا.
مزید بارہ دنوں تک مسلسل چوبیس گھنٹہ فرائض و واجبات کی ادائیگی کے علاوہ مرکز اہلسنت جامع مسجد یارسول اللہ ﷺ مالیگاؤں پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا شب جشنِ چراغاں میں رات بھر مرکز سنی دعوت اسلامی پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جسمیں پوری رات نوجوانان بوڑھے بچے اور علمائے اہلسنت، مفتیان کرام خصوصی شریک ہوئے ان کے علاوہ شہر کی بیواؤں کو حضور اکرم ﷺ کی والدہ محترمہ سیدہ آمنہ خاتون سے منسوب وظفیہ خاموشی سے دیا گیا غریبوں کی کفالت کی گئی میلاد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا معمول ہے کہ مختلف پروگراموں کا انعقاد کرکے عید میلاد النبی کو منایا جاتا ہےـرپور ٹ :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں شعبۂ نشر و اشاعت