ناگپور میں فرقہ وارانہ فساد ،پتھراؤ ٗآگ زنی ٗپُتلےنذرِ آتش

ناگپور: 17 /مارچ( ورق تازہ نیوز) اورنگزیب رحمت اللہ علیہ کی مزار کو کھودنے کی اپیل کے دوران ناگپور کے محال میں فرقہ وارانہ فساد کے دوران زبردست پتھراو اورآگ زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اورنگ زیب رحمت اللہ علیہ اور انکی مزار کے خلاف وشو ہندو پریشد اوربجرنگ دل نےمہاراشٹرمیں ریاستی سطح پرآج 17 مارچ کواحتجاج منظم کیا تھا

ریاست کے 32 اضلاع میں احتجاجی جلوس نکالے گئے جلوسوں میں متنازع اور فرقہ وارانہ تقریر یں کی گئی تھی ان تقریروں کے باعث اکثریتی فرقے میں جوش و جذبہ پیدا ہوا آج شام افطار کے بعد ناگپور کے محال علاقہ میں وی ایچ پی اوربجرنگ دل نے خلدآباد میں واقع اورنگ زیب رحمۃ اللہ علیہ کی خبر کو کھود کر قبر میں موجود باقیات کو مہاراشٹر سے باہر بھیجنے کی اپیل کی تھی ۔اپیل اور احتجاج کے دوران محال میں فساد پھوٹ پڑا۔ دو فرقوں کے درمیان طوفان سنگ باری ہوئی ۔اقلیتی فرقے کی گاڑیوں اور دکانوں کو توڑا پھوڑا گیا اور انہیں آگ لگا دی گئی۔

ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو گیس کے گولے داغنے پڑے اور ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔رات 10 بجے تک موصولہ اطلاع کے متعلقہ فسادزدہ علاقوں میں امن ہے مظاہرین کو بھگا دیا گیا ہے۔ مرکز وزیرنتین گڑکری نے جن کا وطن ناگپور ہے عوام الناس سے احتجاج ختم کر کے امن بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ فساد زدہ محال علاقے میں اورنگ زیب رحمت اللہ علیہ کے پتلے جلائے گئے ۔شیواجی چوک میں نعرے بازی شروع کی گئی تھی ۔ سنگ باری میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں اب پتھر بازی رُک گئی ہے۔

پولیس نے بھی عوام الناس سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔واضح ہو کہ مغل حکمران اورنگزیب اور ان کی قبر کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج اور مظاہرے اس لیے کیے گئے ہیں کہ وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ اورنگزیب نے چھتر پتی سنبھاجی کوپھانسی کی سزا دی تھی ۔آج بروز پیر ممبئی کے آزاد میدان اورنگ آباد اور ناندیڑ میں بھی احتجاجی مظاہرے منظم کیے گئے لیکن ناگپور میں فرقہ وارانہ فساد کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ ایسی اطلاع ہیکہ خلد آبادمیں اورنگزیب کی قبر کے اطراف کے علاقے میں پولیس سیکیورٹی کافی بڑھا دی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading