ہریدوار: اتراکھنڈ سرکار کے محمکہ تغذیہ نے آن لائن فوڈ ڈلوری ویب سائٹ زوماٹو اور سویگی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ ہریدوار کے ممنوعہ علاقوں میں نان ویج کھانا سپلائی کرنے کے معاملے کو سنگینی سے لیتے ہوئے محمکہ نے دونوں کمپنیوں کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ وہیں ہریدوار کے محکمہ آب رسانی نے اس معاملے میں جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔
دراصل مذہبی جذبات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہریدوار نگر نگم کے ذریعہ شہر کی حدود میں نان ویج کھانے کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن اسکے باوجود آن لائن فوڈ ڈلوری ویب سائٹس کی جانب سے شہر کے کئی علاقوں میں نانویج کھانے کی ڈلوری کی بات سامنے آئی ہے، جسے دیکھتے ہوئے محمکہ کی جانب سے زوماٹو اور سویگی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پیکیٹ کھول Zomato کا کھانا کھاتے پکڑا گیا ڈیلیوری بائے؛ دیکھیں وائرل ویڈیو
اس بارے میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے ہریدوار کے فوڈ سیفٹی آفیسر آر ایس پال نے کہا،’کچھ مقامی لوگوں کے ذریعہ سٹی میجسٹریٹ جگدیش پال کے پاس کی گئی شکایت کی بنیاد پر محکمہ اپنی جانچ کر رہا ہے۔ زوماٹو اور سویگی دونوں کی کمپنیوں نے جانچ کے لئے گئی ٹیموں کو فوڈ سیفٹی ایڈ سٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) کا سرٹیفیکٹ نہیں دکھایا ہے، جسکے بعد انھیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ دونوں ہی کمپنیوں کو جواب دینے کے لئے سات دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔’

قوانین کا مطابق کاروبار : زوماٹو
وہیں اس معاملے میں زوماٹو کے ترجمان نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ‘ہم گزشتہ کئی سالوں سے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا کے مطالبات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی ہریدوار میں اپنی کمپنی کے آپریشنس کے لئے لائسینس لینے کیلئے درخواست دی ہے اور ہم شہر کی مذہبی جذبات کی عزت کرنے اور قانون کے تئیں کام کرنے کے لئے بندھے ہوئے ہیں۔’
سویگی کریگا صرف ویج کھانے کی ڈلوری
اسکے علاوہ سوگی نے اپنے بیان میں کہا، ‘ہمیں ہری دوار کے ممنوعہ علاقوں میں نانویج کھانے کی ڈلوری کی غلطی پر افسوس ہے۔ ہم نے محکمہ کے نوٹس کے بعد اس بارے میں کارروائی کی ہے اور 16 مارچ سے ہم ہریدوار میں صرف ویج کھانے کی ہی ڈلوری کر رہے ہیں۔ سوگی کے پاس ایک سینٹرل FSSAI لائسینس ہے اور فوڈ سیفٹی ایڈ سٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا سے لائسینس پراپت ریستوراں ہی کمپنی کے فوڈ پلیٹپھارم پر لسٹیڈ ہیں۔’