ناندیڑ:11 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) چیف مجسٹریٹ کیرتی جین دیسرڈا نے 14 اپریل 2014 کو 13 سالہ نوجوان پر حملہ کرنے والے 25 سالہ نوجوان کو تین سال کی سخت مشقت اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔14 اپریل 2014 کو کھڑک پورہ کا ایک نوجوان شیخ جاوید شیخ رحیم کالامندر کے قریب ایک پیمپل کے درخت کے نیچے کھڑاہوکر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کے جلوس کو دیکھ رہا تھا۔
اس وقت ایک نوجوان نے شیخ جاوید شیخ رحیم کے پیٹ میں یہ کہتے ہوئے چھرا گھونپا کہ مجھے کیوں مارا؟ پولیس نے فوری طور پر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ اس کا نام سورج اروند ہٹکر (25سال) ساکن دے گاوں چال ناندیڑ ہے۔ شیخ جاوید کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 326 کے تحت مقدمہ نمبر 63/2014 درج کیا گیا۔
اس جرم کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد سب انسپکٹر بھیم راو بھدرے نے سورج اروند ہٹکر کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ جج کیرتی جین دیسرڈا نے سورج اروند ہٹکر کو تین سال کی سخت مشقت اور روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عدالت میں حکومتی پارٹی کی جانب سے محترمہ۔ ایس۔ ڈی جوہیرے نے کام انجام دیا جبکہ پولیس آفیسر بالاجی لامتورے اور سیما وچچیوار نے پیروی عہدیدار کا کردار ادا کیا