ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)ضلع پولیس ناندیڑ نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کی تفتیش میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 7 لاکھ 62 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ اس کارروائی کے دوران مختلف پولیس تھانوں میں درج 15 مقدمات کا انکشاف ہوا، جن میں ناندیڑ ضلع کے 13 مقدمات اور تلنگانہ ریاست کے دو نامعلوم موٹر سائیکلوں کا بھی سراغ ملا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر ناندیڑ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، خفیہ اطلاعات اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کی باریک بینی سے تفتیش کی۔اسی دوران شیواجی نگر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے انچارج پولیس سب انسپکٹر عرفان سید اپنی ٹیم کے ساتھ گشت اور جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں مصروف تھے کہ انہیں ایک مشتبہ شخص رمیش شام راؤ کائپک (عمر 40 سال)، ساکن کپتی، تعلقہ کنوٹ مشکوک حالت میں گھومتا ہوا ملا۔ اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے موٹر سائیکل چوری کے متعدد جرائم کا اعتراف کر لیا۔م
لزم کی نشاندہی پر شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے 5 مقدمات سمیت ضلع ناندیڑ کے مختلف پولیس تھانوں میں درج 8 مقدمات میں چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی دو لاوارث موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔پولیس نے ملزم کی تحویل سے 13 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 2 لاوارث موٹر سائیکلیں ملا کر مجموعی طور پر 15 موٹر سائیکلیں ضبط کیں، جن کی مجموعی مالیت 7 لاکھ 62 ہزار روپے ہے۔یہ کامیاب کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گرو**، *ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رامیشور واجنے اورپولیس انسپکٹر راجیش پوری* کی نگرانی میں انجام دی گئی۔اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر عرفان سید، امیش اکوسکر، جسپال سنگھ کالے، گورکھناتھ کاکڑے، سنجے یملواڑ، گجانن جوگپیٹے اور بالاجی یادگیرواڑ** سمیت کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے دیگر اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔