ناندیڑ:4جنوری(ورق تازہ نیوز)۔شہر ناندیڑ میں دہم جماعت کے طلباءکے لئے ایک رہنمائی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔کیمپ میں مضمون ریاضی کو لے کرطلباءکو پیش آنے والی مشکلات اور انکے آسان حل سے واقف کروایا جائے گا۔۹۱۰۲ءمیں اردو میڈیم سے زیر تعلیم جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کی تیاری کے ایک جزو کے طور پر مضمون ریاضی کے ماہر اساتذہ۶ جنوری۹۱۰۲ئ بروز اتوار صبح۰۱ تا دوپہر ۳ بجے تک فیمس فنکشن ہال دیگلور ناکہ ناندیڈ میں رہنمائی فرمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امسال جماعت دہم کے سالانہ امتحان عنقریب آپہنچے ہیں شہر ناندیڑ کے مختلف مدارس کے اساتذہ نے طلبا کی مختلف مضامین کے لئے اپنے طور پر بہتر رہنمائی میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ناندیڑ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کی جانب سے طلبا کی مزید رہنمائی کے لئے ایک مثبت پہل کے طور پر مضمون ریاضی کے لئے ایک رہنمائی کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ جس میں بیرونی اضلاع کے مضمون ریاضی کے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔ جس میں خلیل الرحمن سر (امراوتی) شیخ محمد عباس سر (لاتور) سید عبدالغفور سر (اودگیر) سید وراثت خالد سر (پرلی) شیخ حقانی سر (اوسہ) و دیگر اساتذہ طلبا و طالبات کی رہنمائی فرمائیں گے۔ ایم اے ودود سر کی نگرانی میں یہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں دو گھنٹے الجبرا اور دوسرے مرحلے میں دو گھنٹہ جیومیٹری پر رہنمائی کی جائے گی۔ اس پروگرام میں بحثیت مہمان خصوصی سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی حلقہ شمال ڈی پی ساونت شرکت کریں گے۔ جماعت دہم کے اردو میڈیم مدارس کے طلبا و طالبات سے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل ریاستی نائب صدر شعبہ اقلیت کانگریس کمیٹی مہاراشٹرا مسعود احمد خان، ضلع صدر شعبہ اقلیت عبدالشمیم عبداللہ، شعبہ اقلیت حلقہ شمال صدر محمد زبیر احمد اور شعبہ اقلیت حلقہ جنوب صدر محمد نجیب نے کی۔