بھیونڈی (شارف انصاری):- آر پی آئی بھیونڈی تعلقہ صدر بھرت جادھو کی رہنمائی میں ایک وفد نے بھیونڈی تحصیلدار ششی کانت گائیکواڑ کو تحریری میمورنڈم دے کر حکومت سے مانگ کی ہے کے امبرناتھ میں مرکزی وزیر اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر رام داس آٹھولے پر حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے سازش رچنے والوں کی باریک بینی سے جانچ کر ان پر سخت کارروائی ک جائے ۔ مذکورہ وفد میں بھیونڈی تعلقہ گرامین آر پی آئی صدر بھرت جادھو ،جنرل سیکرٹری نارائن جادھو، تعلقہ مہیلا اگھاڑی صدر سنگیتا گائیکواڑ ، سورنا رمیش نائیک ، خازن شسما جادھو ، سدھیشور ، شری رام جادھوں ، راجو سردار ، شندیش گائیکر ، وغیرہ شامل تھے بھیونڈی تحصیلدار ششی کانت گائیکواڑ کو سونپے گئے میمورنڈم میں آر پی آئی بھیونڈی گرامین صدر بھرت جادو نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ 8 دسمبر 2018 کو امبرناتھ کے ایک پروگرام میں کچھ سماج دشمن عناصر نے مرکزی وزیر رام داس آٹھولے پر حملہ کردیا تھا اس حملے کے پیچھے ایک بڑی سازش رچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی جانچ میں کی جا رہی لاپروائی کے سبب آج بھی سازش رچنے والے کھلے عام گھوم رہے ہیں جس کی کڑی جانچ کر کلیدی ملزم پروین گوساوی کے ساتھ سازش رچنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ساتھ ہی حملے کے وقت وزیر کی حفاظت میں لگے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے اسی کے ساتھ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے صدر رام داس آٹھولے کو اضافی تحفظ فراہم کیا جائے۔