ناندیڑ: 30جنوری (ورق تازہ نیوز) الحمداللہ، خادمین اُمت کی جانب سے مسلسل بارہویں سال سیرت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ سیرت پروگرام۔ 12، 1440ہجری کے تحت 12 اضلاع کے 17مقامات پر لیکچر سیریز مقابلہ بعنوان ” ہم اور ہماری ذمہ داریاں، سیرت کی روشنی میں“ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں رائے گڑھ، تھانے، ناسک، اکولہ، واشم، ایوت محل، ہنگولی، پربھنی، بیڑ، ناندیڑ، نرمل اور نظام آباد سے 2600 طلباءو طالبات نے شرکت کی۔
بعد از لیکچر ایم۔ سی۔ کیو (MCQs) پیپر لیا گیا۔ مورخہ 30جنوری کو نتائج کا اعلان پریس میٹ میں کیا گیا۔ گروپ A ہائی اسکول سے اقراءاسکول کی جماعت دہم کی طالبہ ” افشاں آفرین عبدالحبیب“ نے 96 فیصد نمبرات کے ساتھ ریاست میں اوّل مقام حاصل کیا، جبکہ جے۔ اے۔ ٹی نائٹ ہائی اسکول مالیگاﺅں جماعت نہم کے طالب علم محمد اسد مسعوداحمد نے 94 فیصد مارکس اور اقراءاردو ہائی اسکول ناندیڑ کی جماعت نہم کی طالبہ امت اللہ عمارہ عابد خان 94 فیصد مارکس مشترکہ طور پر ریاستی دوّم مقام حاصل کیا۔ جے۔ اے۔ ٹی گرلز ہائی اسکول مالیگاﺅں آٹھویں کلاس کی طالبہ رائمہ فردوس عمر احمد 92 فیصد نمبرات کے ساتھ ریاستی سوم مقام حاصل کیا۔ گروپ B سے فیض العلوم کالج ناندیڑ کے گیارہویں جماعت کے طالب علم محمد عبیداللہ خاں نے 92 فیصد نمبرات کے ساتھ ریاستی اوّل مقام حاصل کیا۔ اصلاح العمل گرلز جونیئر کالج گیارہویں کی طالبہ عائشہ صدیقہ محمد ابراہیم نے 86 فیصد کے ساتھ ریاستی سوم مقام اور صلاح الدین ایوبی ڈی ایڈ کالج کی طالبہ انصاری گل افشاں اعجاز نے 88 فیصد کے ساتھ ریاستی دوّم مقام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ تمام ہی اضلاع سے ضلع اوّل ڈسٹرک فرسٹ اور ڈسٹرک ٹاپ تھری اور تعلقہ ٹاپ تھری انعامات کا اعلان کیا گیا۔
ان طلباءو طالبات کو 3فروری 2019ءکو حیدر فنکشن ہال، حیدرباغ روڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ پر منعقد مرکزی جلسہ سیرت النبیﷺ میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب، مولانا محمد سرور صاحب، مولانا محمد ایوب صاحب، حافظ عبدالرزاق صاحب، ایڈوکیٹ عبدالرحمن صدیقی صاحب، ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب، جناب نذرالدین سر، جناب قاضی صدیق معین الدین اور جناب سید معین وغیرہ مہمان خصوصی رہیں گے۔ اسی اجلاس میں میں مثالی معلم ” ابن عباس ایوارڈ“ شیخ مفصل ( پربھنی)، واجد علی شہباز (ہنگولی)، شیخ چاند ( رائے گڑھ)، عبدالرفیق پٹیل ( اکولہ)، فاروق احمد ( واشم)، مرزا خواجہ بیگ ( نرمل)، فہیم الدین( ایوت محل)، ہاشمی سید ممتاز علی ( بیڑ)، فاروق احمد ( واشم) اور مومن امتیاز (مالیگاﺅں) اور اجمل خان ( ناندیڑ)۔مثالی معلمہ ” ماں عائشہ صدیقہ ؓ ایوارڈ“ شاہین پروین ( پربھنی)، نفیس بیگم( ہنگولی)، نجمُہر دیشمکھ ( اکولہ)، اسماءکریم ( نرمل)، فرحین سلطانہ( پوسد)، قاضی رقشیندّا تنیر ( بیڑ)، محترمہ خیصہ (رائے گڑھ)، فرزانہ پروین ( واشم) اور یاسمین بانو ( مالیگاﺅں)۔ مثالی صحافی ” آفتاب صحافت ایوارڈ“ شیخ افتخار ( پربھنی)، محمد نعمان( ہنگولی)، شیخ سراج ( رائے گڑھ)، شیخ قیصر احمد ( نرمل)، ثاقب شاہ ( پوسد)، شیخ جاوید پاشاہ ( حیدرآباد)، محمد یوسف ( مالیگاﺅں)۔ بیسٹ اسکول ڈیولپمنٹ ایوارڈ ” حضرت فاطمہ ہائی اسکول اور جونیئر کالج( ناندیڑ)، موئیدالمسلمین ہائی اسکول اور جونیئر کالج (پربھنی)، راجو گاندھی اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج (ہنگولی)، انجمن خیراسلام ہائی اسکول و جونیئر کالج (رائے گڑھ)، رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج (بھیونڈی)، صُفّا ہائی اسکول و جونیئر کالج (اکولہ)، مالیگاﺅں ہائی اسکول و جونیئر کالج (ناسک) مالیگاﺅں، ملت گروپ آف اسکول ( بیڑ)، غلام نبی آزاد جونیئر کالج آف سائنس (پوسد)، ایوت محل۔ اسی طرح سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ تمام مسلمانان سے گزارش ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔