ناندیڑ میں تاریخ ہند کوئزمقابلہ کے خوش نصیبوں میں انعامات کی تقسیم و جلسہ عام

ناندیڑ:30جنوری ۔(ورق تازہ نیوز) 27 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاءحیدرباغ دواخانہ پانی کی ٹاکی میدان میں مقابلہ تاریخ ہند کوئز کے امیدواروں میں انعامات کی تقسیم و جلسہ عام ممنعقد کیا گیا ۔جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ العالی مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے تھے اور حضرت مولانا کے دست مبارک سے ہی قرعہ اندازی عمل میں آئی ۔ جس نے پہلا انعام طالبہ آٹھویں جماعت ثانیہ بیگم بنت شیخ احمد ‘ساکن حبیب کالونی اردھا پور کو حاصل ہوا ہے جبکہ دوسرا انعام مدکھیڑتعلقہ کے مکتب کے طالبعلم شیخ عبید بن محمد خواجہ صاحب کو ملا ہے نیز تیسرا انعام ناندیڑ شہر کی ایک عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ کے طالبعلم محمد مسعودبن شمیم اختر صاحب کوملا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تشجیحی انعامات کتابوں کی شکل میں قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے گئے ۔

ا ن طلباء کرام کے نام مندرجہ ذیل ہیں شفاعت صاحب ولد محی الدین قریشی ساکن مدکھیڑ ‘محمد عمر بن محمد کلیم الدےن صاحب مدکھیڑ‘ محمد عبید عباسی ولد محمد اشفاق مدکھیڑ‘ سید نوید ولد سید یونس مدکھیڑ“محمد فیروز ولد محمد جیلانی صاحب قریشی ساکن تامسہ ‘ حافظ عادل مجاہد ولد عبدالغفور صاحب عمرکالونی ناندیڑ‘رحیمہ بیگم بابو پٹیل دیگلور۔ جلسہ میں ان سارے خوش نصیب کامیاب طلبہ کرام کو حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب اور دیگر مقامیمہمانان کے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے گئے۔ انعامات کا اعلان مجلس تحفظ شریعت ناندیڑ کے صدر محترم مفتی محمد احمد خان صاحب قاسمی نے کیا نیز انعامات مجلس تحفظ شریعت ناندیڑکی جانب سے دیےے گئے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading