ناندیڑ:28اگست ۔(ورق تازہ نیوز)بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا تھا جس کے بعدشہر کے مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 350کروڑ روپیوںکے فنڈ کی تجویز ضلع کلکٹر کے سپرد کردی گئی ۔ جس میں سڑک‘ پُل ا ورسائیکل ٹریک ہٹانے کے کام شامل ہیں۔ مرکزی حکومت سے ان کاموںکیلئے فنڈ کی دستیابی کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر نے کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ منعقدہ اجلاس میں دی ۔ کارپوریشن پر کانگریس کا یکطرفہ قبضہ ہے اور81کے منجملہ 74 کارپوریٹرس کانگریس کے منتخب ہوئے ہیں ۔ اورریاست و مرکز میں بی جے پی برسراقتدار ہے۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اشوک راو چوہان کوشکست دے کر بی جے پی کے پرتاپ پاٹل نے کامیابی حاصل کی ۔اس انتخاب کے بعد کارپوریشن کو ترقی کےلئے فنڈ دستیاب نہیںہوگا ا س طرح کی باتیں کہی جارہی تھی لیکن بی جے پی کی کارپوریٹر شریمتی ویشالی ملنددیشمکھ کے مطالبہ پرچند روزقبل ہی پانچ کروڑ کافنڈ ریاستی حکومت نے کارپوریشن کو منتقل کردیا ۔چکھلی کر نے چند روزقبل کہاتھا کہ وہ بی جے پی سے منتخب ضرور ہوئے ہیں لیکن وہ پورے حلقہ انتخاب کے رکن پارلیمنٹ ہے اسلئے میرے حلقے میں شامل تمام علاقوں میں ترقیاتی کام ا نجام دئےے جائیں گے۔اس کے بعد ضلع کلکٹر کی ہدایت پر کارپوریشن نے منگل 27 اگست کو ترقیاتی کاموںکی تجویز پیش کردی ۔ ضلع ایس پی کی ہدایت کے مطابق شیواجی پتلہ تا میونسپل کارپوریشن سوئمنگ پُل کے درمیان ناندیڑ شمال وناندیڑجنوب کوجوڑنے والا ریلوے اسٹیشن کے اوپر سے گزرنے والا 450میٹر دوری کا اور9میٹر چوڑا اووربریج تعمیر کرنے کیلئے 60کروڑ روپے کا فنڈ درکار ہے ۔ آئی ٹی آئی چوک تا وزیر آباد چوک 1800 میٹر لمبااور 90 کروڑ کے اخراجات درکار ہے ۔ برکت کامپلکس تا ٹائر بورڈ کمان تا دھنے گاوں و گوداوری ندی پر مزید ایک اووربریج کے کاموں کیلئے 140کروڑ کے اخراجات درکار ہے ۔ہنگولی گیٹ اووربریج کیلئے مشترکہ راستہ تیار کرنے کیلئے خالصہ ہائی اسکول و بافنا پُل کے درمیان ریلوے لائن کے دونوںجانب 50فٹ سڑک کیلئے 6 کروڑ روپیوں کے اخراجات درکار ہیں۔ شہر کے تروڑاناکہ ۔متھا چوک ۔قدیم مونڈھا ۔برقی چوک۔ دیگلور ناکہ ان اہم سڑکوںپر موجود سائیکل ٹریک ‘ ایم یوزیڈ نکال کر نیا راستہ تیا کرنے اور موجودہ سڑکوں کی مرمت کیلئے 60کروڑ22لاکھ کی تجویز دو حصوں میں تیار کئے ہیں۔ ان تمام کاموں کو ابتدائی منظوری ملنے کے بعد پروجیکٹ مشیر کا تقرر کرکے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پیش کیاجائے گا اور متعلقہ محکمہ کی منظوری بھی لینا ہوگااس طرح کی اطلاع کارپوریشن نے اپنی تجویز دی ہے۔