ناندیڑ: 14 سالہ نغمہ کے قتل کے جرم میں باپ سمیت گھر کے تین افراد گرفتار ‘2دن کاپی سی آر

831526-murder-picture-for-representation-file-photoبلولی : (ابرار بیگ ) شہر بلولی کی چھوٹی گلی محلہ میں ایک 14 سالہ نغمہ نامی لڑکی کو اسکے ہی گھر کے افراد کی جانب سے قتل کیا جانے کا واقعہ20 جولائی شام پانچ تا چھ بجے کے درمیان میں پیش آیاتھا۔پولس نے باپ سمیت گھر کے تین افراد کوگرفتار کرکے آج مقامی عدالت میں پیش کیا ،جج نے انھیں دویوم کی پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے لوگ متوفی لڑکی کی تدفین اسی روز کرنے والے تھے لیکن اس دوران پڑوسی اور محلہ کے دیگر لوگوں نے لڑکی کے مکان پر پہنچے تو انھیں قتل کاپتہ چلا ۔اسلئے فی الفور مقامی پولیس اسٹیشن کو اسکی اطلاع دی۔جسکے بعد لڑکی کے والد، دادا دادی، اور چچا کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی اور مقتولہ لڑکی کو اسی روز 20 جولائی کو گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔دوسرے روز 21 جولائی کو پوسٹ ماسٹم کے بعد لڑکی کی تدفین محلہ کے لوگوں نے انجام دی۔

مقتولہ نغمہ کو اسکی حقیقی ماں 13 سال قبل چھوڑ کر چلی گئی تھی۔جسکے بعد لڑکی اپنے ننیال جانے کے بجائے باپ، دادا، دادی، چچا، اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہے رہی تھی۔ اس دوران لڑکی پر کافی عرصہ سے گھر کے لوگ ہی ظلم و ستم ڈھارہے تھے جس کی شکایت محلہ کے لوگوں نے پولیس سے کی تھی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلہ میں دو دن کے بعد 22 جولائی کی دیررات بلولی پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی واڑیکر کی شکایت پر چار ملزمین افضل شاہ ( دادا ) مولا شاہ،( باپ) برہان شاہ، (چچا) حنیفا بی سید، ( دادی) کے خلاف تعزیرات دفعہ ہند کی 302,34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر شیواجی ڈوئی پھوڑے کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading