ناندیڑ:3 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)ساوتھ سنٹرل ریلوے ‘ناندیڑ ڈویژن ناندیڑ سے خصوصی ٹرینیںچلائی جارہی ہیں ان ٹرینوں کو توسیع دی گئی ہے ۔جو اس طرح ہے.
۱) ناندیڑتا حضرت نظام الدین دہلی خصوصی ٹرین کے 26 پھیریاں ۔یہ ٹرینیں جولائی ‘ اگست اورستمبر2019 تک چلائی جائیں گی ۔جو اس طرح ہیں.
(۱ے) ٹرین نمبر 02485ناندیڑتاحضرت نظام الدین ( ہر جمعرات): یہ ٹرین ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے ہر جمعرات کو شب 23:00بجے روانہ ہوگی اور پورنا ‘بسمت ‘ ہنگولی ‘ واشیم ‘ اکولہ ‘ کھنڈوا ‘اٹارسی ‘بھوپال ‘جھانسی ‘آگرہ ‘ سے گزرتے ہوئے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کو ہفتہ کی شب 2:10بجے پہونچے گی ۔یہ ٹرین ناندیڑ سے جولائی ماہ میں4‘11‘18اور 25تاریخ ‘اگست میں 18 ]15‘22‘29 تاریخ جبکہ ستمبر ماہ میں 5‘12‘19 اور 26تاریخ کو ناندیڑتاحضرت نظام الدین کے درمیان 13پھیریاں مکمل کرے گی ۔
(بی)ٹرین نمبر 02486 نظام الدین تا ناندیڑ خصوصی ٹرین ( ہرہفتہ ):یہ ٹرین حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے ہر ہفتہ صبح5:50بجے روانہ ہوگی اور آگرہ ‘ جھانسی ‘ بھوپال ‘ اٹارسی ] کھنڈوا ‘ اکولہ ‘واشیم ‘ہنگولی ‘ بسمت‘ پورنا ریلوے اسٹیشنوں سے گزرتے ہوئے ناندیڑ کو اتوار صبح سات بجے پہنچے گی ۔ یہ ٹرین حضرت نظام الدین سے ہرہفتہ جولائی کے ماہ میں 6,13 ,20 اور27 تاریخ‘ اگست میں 3,10,17,24,31تاریخ جبکہ ستمبر میں 7,14,21,28 تاریخ کو نظام الدین تا ناندیڑ 13 پھیریاں مکمل کرے گی ۔ا س ٹرین میں ایک سیکنڈکلاس اے سی ] ایک تھری ٹئیر اےس ی ‘سات سکینڈکلاس سلیپر اور چھ جنرل کے علاوہ دو ایس ایل آر اس طرح 17 کوچ رہیں گے۔
۲) ٹرین نمبر 02731/ 02732 حیدر آباد ۔جئے پور ۔ حیدر آباد خصوصی ٹرین:یہ ٹرین حیدرآباد سے ہر جمعہ کو روانہ ہوگی ۔جولائی میں 5,12,19 ,26 ‘اگست میں 2,9. 16, 23,30 ۔ ستمبر میں6,13,20,27۔ ٹرین نمبر 02732 جئے پور۔حیدر آباد (اتوار) کو روانہ ہوگی ۔ جولائی میں 7,14,21,28 ‘اگست میں 4,11, 18,25 ‘ ستمبرمیں 1,8,15,22,29 تاریخ کو چلے گی