ناندیڑ:21جولائی۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے ہتائی سے متصل مومن پورہ میں گزشتہ روز پرانے جھگڑے کے معاملے پر نوجوان پرچاقوسے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
فریادی عبدالرحمن عبدالحبیب عمر 20سال ساکن بڑی مسجد مومن پورہ ہتائی نے شکایت درج کروائی کہ 19 جولائی کوشب آٹھ بجے انکے مکان کے روبرو کچھ افراد نے فریادی کے بھائی کو پرانے جھگڑے کی وجوہات پر مارپیٹ کی جب فریادی نے ملزمین سے اس بارے میںدریافت کیا تو غصہ میں چاقو نکال کر عبدالرحمن پر وار کرکے شدیدزخمی کردیا ۔اتوارہ پولس نے فریادی کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات 324‘ 323‘ 504‘ 506‘ 34 کے تحت مقدمہ درج کردیاگیا ۔ پولس ملازم بسمت کر مزید تفتیش کررہے ہیں۔