ناندیڑ:18مارچ(ورق تازہ نیوز)مکھیڑتعلقہ کے مکرم آباد میں دردناک حادثہ رونما ہوا جہاں پر ایک گھر میں بھیانک آگ لگ گئی جس میں جھلس کر تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ۔یہ واقعہ کل رات دیر گئے رونما ہوا ۔خوش قسمتی سے گیارہ سالہ لڑکا زندہ بچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق مکھیڑ تعلقہ کے مکرم آباد میں عین اللہ شاہ ولی کی درگاہ کے قریب لکڑی اور گھاس سے تیارایک مکان میں کچھ افراد رہتے تھے ۔ انکی معاشی کافی خستہ تھی اسلئے گھر میں بجلی کنکشن بھی نہیں تھا اسلئے رات میںچراغ روشن رکھتے تھے ۔لیکن اسی چراغ سے گھر کوآگ لگ گئی۔ رات دیر گئے یہ واقعہ رونما ہونے کوئی بھی بچانے کیلئے نہیں پہنچا۔
گھر کے چاروںطرف لکڑی اور چھت پرگھاس ہونے سے کچھ ہی دیر میں سارا گھر جل کر خاک ہوگیا ۔ جس وقت گھر میں آگ لگی سبھی افراد گہری نیند میں تھے ۔ گھر میںآگ لگنے کااحساس بیوی کوہوا لیکن اس وقت تک کافی تاخیر ہوگئی تھی البتہ دروازے میں محو خواب بارہ سالہ کرن پوار کو ماں نے گھر سے باہر چھوڑ دیا جس کے بعد اندر موجود شوہر اور بیٹی کو بچانے کیلئے گھر میں گئی لیکن آگ کافی پھیل گئی تھی اور تینوں کو باہر نکلنا نہیں آیا ۔
جس میں وینکٹ تما پوار عمر 39سال ‘بیوی ریکھابائی پوار35 سال ‘ کاجل پوار 8 سال اور ایک بکری کی شدید جھلس جانے سے دردناک موت ہوگئی ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نائب تحصیلدار آر آر پدمدوار ‘ منڈل آفیسر بی ایس منڈے ‘ تلاٹھی گیانیشور راتولی کر جائے واردات پہنچ گئے اور پنچنامہ کیا ۔مکرم آباد پولس اسٹیشن میں اتفاقی موت کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔