ناندیڑ:18مارچ(ورق تازہ نیوز) الیکشن کمیشن نے 10 مارچ 2019 کو لوک سبھا کے عام انتخابات 2019 کےلئے پروگرام جاری کردیاہے ۔ جس کے تحت مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ بھی عمل آچکا ہے ۔ جس پر کس طرح سے عمل آوری کرتے ہوئے انتخابی امور کی انجام دہی کی جائے اور امن وامان کی برقراری میںکوئی مسئلہ درپیش نہ ہوا س کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ارون ڈونگرے نے فوجداری عمل 1973 کی دفعہ 144کے تحت مختلف امتناعی احکامات کانفاذ عمل میں لایا ہے ۔ جو حسب ذیل ہے
دفاتر ‘سرکاری ریسٹ ہاو¿س کے احاطہ میں جلوس ‘ نعرہ بازی ‘جلسہ عام پرامتناع
ضلع کے تمام دفاتر ‘ سب ڈویژنل افسران دفاتر ‘ تحصیل دفاتر و سرکاری دفاتر و ریسٹ ہاو¿س جیسے مقامات پر کسی طرح کے جلوس ‘ جلسہ ‘مورچہ نکالنے اور نعرہ بازی ‘ڈھول تاشہ بجانے یاگلوکاری یعنی انتخابی تشہیر پر پابندی عائد رہے گی ۔ یہ احکام 11مارچ تا 19اپریل تک نافذ رہیں گے ۔
لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر کنٹرول
ضلع میں کوئی بھی فرد ‘ ادارہ پارٹی ورکر لاو¿ڈ اسپیکر کا استعمال متعلقہ پولس آفیسر کی قبل از اجازت کے بغیر نہیں کرسکتا ہے ۔ گشتی گاڑی‘سڑک سے گزرنے والی گاڑی پربھی لاو¿ڈاسپیکر کااستعمال نہیں کیاجاسکتا ہے ۔انتخابات کے دوران لاو¿ڈ اسپیکر کا استعمال صبح چھ تا شب دس بجے تک کرسکتے ہیں ۔ یہ احکام 11مارچ تا 19اپریل تک نافذ رہیں گے ۔
گاڑیوں کے قافلہ میں تین سے زائد گاڑیاں نہیں ہوں گی
ضلع میں کسی بھی گاڑیوں کے قافلہ میں تین سے زائد موٹر گاڑیاں یا گاڑیوں کے استعمال اور ضلع کے مذہبی مقامات ‘ اسپتال یا تعلیمی اداروں و عوامی مقامات کے قریب عارضی پارٹی دفاتر کاقیام نہ کریں اس کے علاوہ متعلقہ پارٹی کی تصاویر ‘نشانی ‘کپڑے کابینر‘عوامی مقام پر تقریر کرنا ‘ سرکاری ‘ نیم سرکاری ‘عوامی املاک کا بے جا استعمال نہ کریں
پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت صرف پانچ افراد حاضررہیں
ریٹرئنگ آفیسر کے دفتر کے احاطہ میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت دفتر کے احاطہ میں جلوس ‘ جلسہ کاانعقاد ‘کسی طرح کی نعرہ بازی ‘ڈھول تاشہ بجانہ یا گانااورانتخابی تشہیر کرنے اورگاڑیوں کے قافلے میں تین سے زا ئدگاڑیوں کو انتخابی ریٹرنگ آفیسر کے دفتر کے احاطہ کے 100میٹر تک لانے اور پرچہ نامزدگی ادخال کے وقت ریٹرئنگ آفیسر کے چیمبر میں پانچ سے زائدافراد وکوداخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی ۔