ناندیڑ: گرودوارہ سے بی جے پی حکومت کے تقرر کردہ صدر کا استعفیٰ لیا جائے

ناندیڑ:یکم ڈسمبر (ورق تازہ نیوز) ساری دنیا میں ناندیڑ کا سچکھنڈ گرودوارہ شہرت رکھتا ہے جہاں پرملک و بیرون ملک سے روزانہ ہزاروں زائرین پہنچتے ہیں ۔ مہاراشٹر حکومت نے ناندیڑ گرودوارہ ایکٹ 1956 کی دفعہ 11مین 18فروری 2015ء اور17اپریل 2015ءکو ترمیم کرکے ادارہ میں راست صدر تقرر کرنے کاعمل شروع کردیا اورصدر کی حیثیت سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سردار تارا سنگھ کاتقرر عمل میں آیاتھاجس کی مقامی سکھ سماج نے شدید مخالفت کی تھی لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی ۔

گرودوارہ کے پنچ پیارے نے بھی 31جنوری 2019ءکو مذہبی کمیٹی میںقرارداد منظور کرکے دفعہ 11کی ترمیم کو فی الفو ر منسوخ کرنے کامطالبہ کیاتھاجس کے بعد سنت بابا بلویندرسنگھ جی ( کارسیواوالے ) ‘اور سنت بابا پریم سنگھ جی ماتا صاحب کی مشترکہ قیادت میں 29جنوری 2019ءکو ضلع کلکٹر دفتر پر ہزاروں افراد کا مورچہ نکالاگیاتھالیکن حکومت نے اس جانب بھی کوئی توجہ نہیں دی ۔اسکے برخلاف 18مارچ 2019ءکو سردار بھوپیندرسنگھ جی منہاس کو حکومت کاتقرر کردہ صدر منتخب کیاگیا۔

بھوپیندرسنگھ سابقہ وزیراعلی دیویندر پھڑنویس اوریوگ گرو بابا رام دیو کے قریبی و کاروباری پارٹنر ہے ۔ اسلئے وزیراعلیٰ اودھوٹھاکرے سے مطالبہ ہے کہ سردار بھوپیندرسنگھ منہاس سے صدر کا استعفیٰ لے کر دفعہ 11کی ترمیم کو فی الفور منسوخ کرکے سکھوںکے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

اس طرح کامطالبہ سردار جگدیپ سنگھ موہن سنگھ نمبردار ‘شیوسینا ڈپٹی شہرچیف ناندیڑجنوب نے میمورنڈم کے ذریعہ وزیراعلی سے کیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading