ناندیڑ:9جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے گاڑی پورہ؛ ہنومان مندر کے عقب میں کھلی جگہ سے گائے اور بچھڑوں کی بڑے پیمانے پرچوری ہورہی ہے اس معاملے پراتوارہ پولس کوتوجہ دینے کا مطالبہ شیوسینا کے شیلیش سنہہ راوت نے میمورنڈم کے ذریعہ کیا ہے ۔
گزشتہ چند دنوں سے گاڑی پورہ سے رات دیر گئے ایک گاڑی کے ذریعہ گائے اوربچھڑوں کو منتقل کیاجارہاہے ۔راوت نے یہ بھی کہا کہ مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھا ہے۔ اسلئے پولس کو معاملے کی تفتیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان بچھڑوں و گائے کو مذبحہ خانے منتقل کرنے کاالزام بھی راوت نے عائد کیا ہے ۔
شہر کے گاڑی پورہ؛ ہنومان مندر کے عقب میں کھلی جگہ سے گائے اور بچھڑوں کی بڑے پیمانے پرچوری ہورہی ہے اس معاملے پراتوارہ پولس کوتوجہ دینے کا مطالبہ شیوسینا کے شیلیش سنہہ راوت نے میمورنڈم کے ذریعہ کیا ہے ۔