منہدم حفاظتی دیوار کی فی الفورتعمیر کا مطالبہ‘کارپوریٹرس سے عوام ناراض

ناندیڑ:9جنوری(ورق تازہ نیوز)قدیم اتوارہ کے مسجد سراءحاجی فخراللہ شاہ سے متصل قبرستان کی حفاظتی دیوار منہدم ہونے جانے سے خنزیر قبرستان میں داخل ہورہے ہیں ا سکے علاوہ مسجد کے دروازے تک آنے سے اس علاقہ کی بے حرمتی ہورہی ہے۔اسی ضمن میں 7جنوری کومیونسپل کمشنر کو مسجد وقبرستان کے ذمہ دار و دیگر مقامی افراد نے میمورنڈم دیاجس میں کہا گیا کہ مسجد سرائے حاجی فخراللہ شاہ اتوارہ کیلامارکیٹ ناندیڑ کا قبرستان تقریبا400 سال قدیم ہے ۔اس قبرستان کی خانگی طور پر تعمیر کردہ دیوار جو 75میٹر تھی گزشتہ ایک سال سے یہ حفاظتی دیوار منہدم ہے جس کی وجہہ سے قبرستان میں خنزیر‘ گدھے اوردیگر جانور گھومتے ہیں اورکبھی تو مسجد کے دروازے تک آجاتے ہیں جس سے گندگی پھیلتی ہے ۔مسجد آنے والے مصلیان کو تکالیف ہورہی ہیں ۔اس وجہ سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے ہیں ۔میمورنڈم میں مزید کہاگیا کہ مسجد وارڈ نمبر 15 کے حدود میں ہے اس علاقہ کے کارپوریٹرس کو کئی مرتبہ شکایت کی گئی لیکن کوئی بھی کارپوریٹر حفاظتی دیوارکی تعمیر پرتوجہ نہیں دے رہا ہے۔اُنکا کہنا ہےکہ کارپوریشن کے پاس فنڈ نہیں ہے اورفائل کمشنر صاحب کے ٹیبل پر ہے وہ پاس نہیں کررہے ۔میمورنڈم میں مزید کہاگیا کہ یہ معاملہ مسجد و قبرستان سے منسلک ہے ۔مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے ہیں اسلئے فی الفور منہدمہ دیوار کی تعمیر کی جائے ۔ میمورنڈم سید شاہد علی شاہ ساکن اتوارہ کی جانب سے دیاگیا ہے جس پردیگرمقامی افراد کے دستخط بھی ہے ۔
میمورنڈم میں مزید کہاگیا کہ مسجد وارڈ نمبر 15 کے حدود میں ہے اس علاقہ کے کارپوریٹرس کو کئی مرتبہ شکایت کی گئی لیکن کوئی بھی کارپوریٹر حفاظتی دیوارکی تعمیر پرتوجہ نہیں دے رہا ہے۔اُنکا کہنا ہےکہ کارپوریشن کے پاس فنڈ نہیں ہے اورفائل کمشنر صاحب کے ٹیبل پر ہے وہ پاس نہیں کررہے ۔میمورنڈم میں مزید کہاگیا کہ یہ معاملہ مسجد و قبرستان سے منسلک ہے ۔مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہورہے ہیں اسلئے فی الفور منہدمہ دیوار کی تعمیر کی جائے ۔ میمورنڈم سید شاہد علی شاہ ساکن اتوارہ کی جانب سے دیاگیا ہے جس پردیگرمقامی افراد کے دستخط بھی ہے ۔