ناندیڑ:9جنوری(ورق تازہ نیوز)ائیر انڈیاکی جانب سے منگل سے ناندیڑتا چندی گڑھ ہوائی سروس کاآغازہوگیا ہے ۔ کل پہلے ہی دن صبح گیارہ بجے چندی گڑھ سے ناندیڑکےلئے مسافر ناندیڑ ائیرپورٹ پہنچے ۔جن کاسچکھنڈ گرودوارہ کی جانب سے خٰیر مقدم کیاگیا ۔ناندیڑمیں بین الااقومی شہرت یافتہ سچکھنڈ گرودوارہ ہے اسلئے ملک و بیرون ممالک سے ہزاروں زائرین درشن کیلئے ناندیڑآتے ہیں ۔ان زائرین کو کم وقت میں آرام دہ سفر مہیا کروانے کیلئے پہلے ناندیڑ تا امرتسر ہوائی سروس شروع کی گئی اوراب چندی گڑھ سے راست ناندیڑکیلئے فضائی خدمات کاآغاز کردیاگیا ۔ پہلی پرواز سے 157 مسافرچندی گڑھ سے ناندیڑپہنچے ۔ اس موقع پرگرودوارہ بور ڈ کے صدرتاراسنگھ ‘انتظامی آفیسر ڈی پی سنگھ ‘ سپرنٹنڈنٹ وادھوا‘رویندرسنگھ بونگئی ودیگر افراد موجود تھے۔