ناندیڑ: 12اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے تحت کام کرنے والے کنٹراکٹ ملازمین کو مارچ 2017 کی بقایا تنخواہ ‘ اقل ترین تنخواہ کے مطابق تنخواہ ودیگر مطالبات کیلئے 15٬اکتوبر سے بے مدت آندولن کرنے کااشارہ مراٹھواڑہ نگر پالیکا ‘مہانگر پالیکا کامگار کرمچاری یونین کی جانب سے کمشنر کودےئے میمورنڈم میں دیا گیا ہے ۔ کنٹراکٹ صفائی ملازمین کواقل ترین تنخواہ قانون کے مطابق تنخواہ دی جائے‘حکومت کے جی آر 22 جنوری 2016 پر عمل آوری کی جائے ‘ماہ مارچ 2017 کی بقایا تنخواہ فی الفورتقسیم کی جائے اوردیگر مطالبات زیرالتواءہے اسلئے 14اکتوبر تک مطالبات منظور نہ ہونے پر 15اکتوبر سے کارپوریشن کے روبرو بے مدت آندولن شروع کرنے کااشارہ میمورنڈم میںدیاگیا ہے ۔میمورنڈم پر کامریڈ پردیپ ناگاپورکر‘ کامریڈ کے کے جامبکر‘ کامریڈ شیواجی پھلوڑے‘ کامریڈ شانتابائی پاو¿ڑے ‘ کامریڈ وندنا واگھمارے ‘ کامریڈ ویشالی دھولے ‘ کامریڈ مینا ہٹکر ‘و دیگر کے دستخط ہے ۔