ناندیڑ کی اہم خبریں

یوم جمہوریہ سے ناندیڑمیں ”شیوبھوجن“ تھالی کاآغاز
10روپے میں پیٹ بھر کھانا‘ ناندیڑ کےلئے 500تھالی منظور
ناندیڑ:10۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)26جنوری کو یوم جمہوریہ سے ریاست کے چند مقامات پر”شیوبھوجن“ تھالی کی شروعات ہورہی ہے ۔ ناندیڑمیں بھی صرف 10 روپے میں یہ تھالی ملے گی ۔ ریاستی حکومت نے یکم جنوری کو اس تعلق سے جی آر جاری کیاتھا ۔ ناندیڑ کے لئے 500تھالی منظور کی گئی ہیں ۔شیوبھوجن کے سنٹرریلوے اسٹیشن بس اسٹیشن ‘ دواخانہ اوربازاروں میںقائم کئے جارہے ہیں ۔ شیو بھوجن کا مینو بھی مقرر کیاگیا ہے ۔ بھوجن میں دوچپاتی‘ایک کٹوری سبزی ‘ ایک کٹوری چاول ‘ ایک کٹوری دال دئےے جائیں گے ۔کھانے کی مقداراتنی ہوگی کہ ایک بھوکے شخص کا پیٹ بھرسکتا ہے۔اس طرح کادعویٰ حکومت کی جانب سے کیاجارہا ہے ۔لیکن مینو کو دیکھنے کے بعد ایسا نہیں لگتا کہ تھالی سے ایک شخص کا پیٹ پوری طرح بھرجائے گا ۔یادرہے کہ 1996 میںشیوسینا ۔بی جے پی حکومت میں ریاست میں ”جھنکا بھاکر“ کھاناشروع کیاگیاتھالیکن بعد میں یہ اسکیم بند ہوگئی

بین الاقوامی شہرت یافتہ جادوگررگھوراج آج ناندیڑمیں

ناندیڑ:10۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)انگلینڈ‘ فرانس ‘ اٹلی ‘ ہانگ کانگ ‘ملیشیا جیسے ممالک میں اپنے جادوکاکمال دکھانے والے اوربھارت کے مختلف شہروں میںبھی اپنے جادو کے ہنردکھانے والے جادوگر رگھوراج کااولین مرتبہ شوناندیڑ میں ہونے جارہا ہے ۔ انکے شو کیلئے طلباءکے داخلہ فیس میں پچاس فیصد ڈسکاونٹ دیاجارہا ہے ۔11 اور 12 جنوری کوناندیڑمیں انکے شو دوپہر تین تا چھ اور شام سات تادس بجے کسم سبھاگرہ نزد آئی ٹی آئی میں ہوںگے۔

نقلی نوٹ دے کر دھوکہ دہی ‘دو ملزمین کو پولس کسٹڈی
بلولی:10۔جنوری۔(ابراربیگ)بلولی میں ایک شخص کو تین لاکھ روپے کے عوض دس لاکھ روپے کے چلڈرنس بینک کے نوٹ دیے کردھوکہ دہی کرنے والے دو افراد کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے اور آج پولس نے انھیں عدالت میں پیش کرنے پر فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ پتکی نے پیر13 جنوری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیا ہے ۔عمردری تعلقہ مکھیڑ کے شیولنگ باباگونگے نے شکایت درج کروائی کہ تیلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے ساکنان شیخ ندیم اور شیخ قیصر نے انھیںلالچ دیااوربلولی بلوایا ۔دونوں نے 9 جنوری کوبلولی میںشیولنگ سے تین لاکھ روپے اورلئے اسکے عوض بچوں کے کھیلنے والے چلڈرنس بینک کے 9لاکھ 70ہزار روپے کے نوٹ دے کر دھوکہ دہی کی ۔یہ واقعہ دوپہر ایک بجے نیو بس اسٹانڈ کے قریب رونما ہوا ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی آئی شیواجی ڈوئی پھوڑے کے علاوہ دیگر پولس ملازمین یہاں پہنچ گئے اور شیخ ندیم و شیخ قیصر کو گرفتار کرلیا ۔دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے پر 13 جنوری تک پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔

ناندیڑمیں بعنوان”وطن عزیز کا تحفظ اور مسلمانوں کا کردار “ 12جنوری کو اجلاس عام
حضرت سید کاظم پاشاہ قادری ، حضرت سید علی پاشاہ قادری کاخطاب
ناندیڑ:10جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ملک کے موجودہ حالات اور حکومت کی جانب سے عائد کئے جارہے انسانیت سوزاور دستور مخالف قوانین پرمسلمانوں برادراوطن کی رہنمائی کیلئے شہر ناندیڑ میں ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آرہاہے۔ ”وطن عزیز کا تحفظ اور مسلمانوں کا کردار “ کے عنوان سے منعقدہ اس اجلاس عام کی سرپرستی مفکر اسلام خطیب دکن حضرت مولانا الحاج سید کاظم پاشاہ صاحب قادری کرینگے

ADVT IJLASE AAM

جبکہ مقررہ خصوصی کی حیثیت سے اسلامک اسکالر حضرت مولانا الحاج سید آل مصطفی صاحب قادری المعروفحضرت سید علی پاشاہ اپنے نورانی وعرفانی خطابات سے سامعین کے قلوب کو منور و مجلہ فرمائیں گے۔ اجلاس کا انعقاد شہر ناندیڑ کے مشہور تاجر و سماجی خدمت گارمحمد عبدالعظیم سیٹھ صاحب سوداگر قادری الکاظمی و محمد عبدالعلیم سیٹھ صاحب سوداگر قادری الکاظمی کی جانب سے 12جنوری بروز اتوار، بعدنماز عشاءبمقام حیدرگارڈن ، دیگلور ناکہ مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ پرکیاگیاہے۔ منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں جلسہ عام میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں ، اور بعد از اجلاس نیاز کا اہتمام بھی کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading