ناندیڑ:25/جنوری(راست)
ون چینل کو یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن ایوارڈ دیئے جانے پر سابقہ وزیر اعلی و کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے ون چینل کے ایڈیٹر ضمیر احمد خان کو تہنیت پیش کر اُنکا استقبال کیا۔ سوشیل میڈیا کے میدان میں یوٹیوب کے پلیٹ فارم سے چلائے جارہے ون چینل کو ایک لاکھ سبس کرائبر بنائے جانے اور دو کرو ڑ سے زائد ویورس تک پہنچنے پر یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن کے اعزاز سے ون چینل کے ایڈیٹر ضمیر احمد خان کو نوازہ گیا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے ون چینل کو اعزاز ملنے پر کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے بھی ون چینل کے ایڈیٹر ضمیر احمد خان کو تہنیت پیش کی ۔ساتھ ہی اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے ون چینل کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ یوٹیوب کا مومنٹو اور پھول کا گلدستہ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر و ناندیڑ حلقہ شمال کے رکن اسمبلی ڈی پی ساونت کے علاوہ اردو، ہندی اور مراٹھی اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے صحافی موجود تھے۔ اِس سے قبل مائنریٹی میڈیا اسوسیشن کی جانب سے بھی ضمیر احمد خان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی الطاف ثانی، طاہر سوداگر، محمد صادق، منتجب الدین، ایڈوکیٹ محمد شاہد، سید ضیاء وحید، محمد نقی شاداب، ناصر ثانی، حیدر علی، فیروز خان، منور خان، مبین کامرانی، عقیل مرزا، عمران خان، طارق حسن، محمد افروز و دیگر موجود تھے۔