ایم آئی ایم کے اشارے پر سنجے نروپم ہیرا گروپ کے خلاف کاروائی کررہے ہیں: ہیرا گروپ ممبران کی راہل گاندھی سے شکایت

ایم آئی ایم کے اشارے پرممبئی کانگریس صدرنروپم ہیرا گروپ کے خلاف کاروائی کررہے ہیں

ہیرا گروپ ممبران کی صدرکانگریس راہل گاندھی سے شکایت

نئی دہلی :25جنوری۔(ورق تازہ نیوز) ہیرا گروپ آف کمپنیز کے دس ہزار کے لگ بھگ ممبران نے کانگریس صدر جناب راہل گاندھی سے سنجے نروپم صدر ممبئی شہر کی شکایت کی ہے۔ ہیرا گروپ کے ممبران نے جناب راہل گاندھی سے شکایت کی ہے کہ سنجے نروپم جی کہیں نہ کہیں کانگریس کے اس راستے سے بھٹک گئے ہیں جو اندرا گاندھی، جواہر لعل نہرو اور مولانا ابو الکلام آزاد سمیت ہزاروں مجاہدین آزادی کا بتایا ہوا راستہ ہوا کرتا تھا۔ یہ شکایت ہیرا گروپ کے ممبران نے سنجے نروپم کے خلاف اس لئے کیا کیونکہ سنجے نروپم ایم آئی ایم کے اشارے اور مجلس اتحاد المسلمین کے فراہم کرائے گئے راستے پر ایم آئی ایم کے کچھ کارکنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کا الزام بھی جناب سنجے نروپم جی پر لگایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے بڑھتے قدم اور سیاست میں ان کی آمد سے کچھ سیاسی پارٹیوں کو خطرہ لاحق ہوا۔ اسی خطرہ کے ڈر سے سیاسی پارٹیوں نے سازش کے تحت پہلے جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہیرا گروپ آف کمپنیز کے اکاﺅنٹس پر سیز لگایا اور ممبران کو ورغلایا کہ ایف آئی آر درج کرایا ۔اور کہا کہ اگر آپ آیف آئی آر درج نہیں کریں گے تو آپ کے پیسے ملنے والے نہیںہیں۔ کچھ بھولے بھالے ممبران نے جو اسلامی بزنس اسکیم ہیرا گروپ کے تحت اپنے پیسے انوسٹ کئے ہوئے تھے گھبرا گئے اور ایف آئی آر درج کرا ڈالی۔ بیک سپورٹ سے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو بلا کسی موقع دئے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور پیسے دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ کبھی حیدر آباد، کبھی ممبئی تھانے اور دیگر جگہوں پر انہیں گھمایا گیا۔ جب کہ یہ واضح ہے کہ محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی گرفتاری سے ایک دن قبل تک لوگوں کے پیسے دئے ہیں اور ایسی حالات میں جب کہ انہیں ہر طرح سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہر فرد کے پائی پائی ادا کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

ان سب بحران کے پیچھے ایم آئی ایم لیڈر شہباز خان سرگرم ہے ، جس نے ایم آئی ایم صدر کے اشارے پر ہیرا وکٹم ایسو سی ایشن بنا کر لوگوں کو ورغلانے کا مسلسل کام کیاہے ۔ اور ایسا بھی بتایا جاتا ہے کہ ایم آئی ایم صدر اس کام سے خوش ہوکر شہباز خان کو حیدر آباد کے نواحی علاقے سے ممبرا اسمبلی ٹکٹ بھی دینے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ اس کام کے پیچھے ممبئی میں رہنے والے ایم آئی ایم کارکنان سنجے نروپم کے آس پاس گھومتے پھرتے دیکھے جا رہے ہیں اور سنجے نروپم جی کے ذریعہ میٹنگ کا انعقاد کراکے دس بارہ افراد کو جمع کرکے میڈیا میں غلط بیان دیا جا رہا ہے۔ جب کہ ہیرا گروپ کے 99فیصد ممبران کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو پیسے دئے تھے ہم انہی سے اس کے لوٹانے کا حقدا ر سمجھتے ہیں۔ کیونکہ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ ہم نے اسلامی بزنس میں پیسے انوسٹ کئے تھے اور کسی بھی بزنس میں نفع نقصان میں فریقین کا برابر کا حصہ ہوا کرتا ہے۔ لہذا سو پچا س بہکے ہوئے ایف آئی آر کئے ہوئے ممبران کو چھوڑ دیں تو بقیہ دو لاکھ کے قریب ممبران ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی امانتداری پر ہر طرح سے اعتماد رکھتے ہیں۔ اور آپسی سمجھوتہ سے پیسے لینے دینے کی بات کرتے ہیں۔

جناب راہل گاندھی سے سنجے نروپم کےخلاف شکایت میں ہیرا گروپ ممبران نے اپنے خطوں میں لکھا ہے کہ کانگریس ملک کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ پر اعتماد بھی ہے ، تمام انوسٹر کانگریس کو سپورٹ کرنے والے ہیں ،لہذا ایسے میں ایک کانگریس کے لیڈر سے ایسی توقع بالکل نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنی ہی پارٹی کے ووٹ بینک کو اس طرح ایم آئی ایم کے ایجنٹوں کے اشاروں پر چل کر خطرہ میں ڈالیں گے۔ ہیرا گروپ کے ممبران نے جناب راہل گاندھی اور دیگر کانگریس چوٹی کے لیڈران سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سنجے نروپم جی کو اس حرکت سے نہیں روکا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ ایم آئی ایم کے اشارے پر کانگریس چل پڑی ہے جب کہ ایم آئی ایم کا تاریخ ملک کے تمام باشندوں کے سامنے ہے کہ ایم آئی ایم ہمیشہ ملک کو تقسیم کرنے اور آپسی بھائی کو ٹھیس پہنچانے اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کرانے میں بھرپور مدد کرتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading