ناندیڑ :25جون. یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ صحافی فیروز خان (این سی این نیوز) اور عمران خان (ناندیڑ اردو نیوز) کے والد جبار خان صاحب (موظف میل گارڈ آر ایم ایس) کا مختصر علالت کے بعد آج اتوار کی صبح صادق کے وقت انتقال ہوگیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر عیدگاہ قدوائی نگر میں ادا کی گئی۔ ان کا مکان تراب نگر، دیگلور ناکہ پر مسجد محب اللہ کے قریب ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور افراد خانہ کو صبر جمیل دے. آمین