ناندیڑ میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اضافہ جاری‘ایک مریض فوت

ناندیڑ:5مارچ (ورق تازہ نیوز)کل جمعرات کو125نئے پازیٹیو مریض ضلع بھر میں پائے گئے تھے جس کے بعد آج جمعہ کومزید تین نئے مریضوں کا اضافہ ہوااور128 نئے کورونا پازیٹیو معاملوں کاانکشاف ہوا جبکہ ایک متاثرہ مریض کی موت ہوگئی ۔آج 5 مارچ ، کو شام 5 بجے سرکاری اسپتال وشنوپوری کے سیول سرجن کی جاری کردہ کورونا اپڈیٹ کے مطابق ناندیڑضلع میں آج بھی ریکارڈتعدادمیں پازیٹیو مریض ملے ہیں ۔

128 پازیٹیو کیسز میں 58 آر ٹی پی سی آر اور 70 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے ۔ جبکہ ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 96ہے ۔جو اطمینان بخش بات ہے۔آج کی 2 ہزار 60 رپورٹس میں سے 1 ہزار 910 رپورٹس منفی آئیں۔ اس طرح اب ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 24ہزار159 ہوگئی ہے جن میں سے 22ہزار612 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے اوراسپتال میں 729 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے 19 کی حالت تشویشناک ہے۔ شہر کے بھاوسارچوک کاساکن 50سالہ شخص کی 4مارچ کو نجی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔

آج آر ٹی پی سی آر کے معائنہ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 31 ، دیگلور 4 ، لوہا 2 ، مدلھیڑ 5 ، نائیگاوں 1 ، ایوت محل 1 ، ناندیڑ دیہی 2 ، حمایت نگر 8 ، ماہور 1 ، مکھیڑ 2 ، پربھنی کا1 مریض مثبت پایاگیا ۔اینٹی ٹیسٹ میں ناندیڑ میں 37 ، بھوکر 2 ، دھرم آباد 5 ، بلولی 1 ، کنوٹ 9 ، ماہور 2 ، عمری 1 ، ناندیڑ دیہی 3 ، دےگلور 3 ، حدگاو¿ں 3 ، حمایت نگر 2 ، لوہا 1مکھیڑ میں ایک نیا مریض مثبت پایاگیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading