ناندیڑ:10؍اکتوبر(ورق تازہ نیوز): پی ایف آئی پرپابندی کے بعد اتوارہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے گرفتار کئے گئے تین نوجوانوں کوآج ناندیڑ عدالت نے ضمانت دیدی۔
پی ایف آئی کی جانب سے مقدمہ لڑنے والے ایڈوکیٹ اریب الدین نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف کاروائی کے بعد مرکزی حکومت نے اس پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
پی ایف آئی پر پابندی کے بعد اتوار پولیس اسٹیشن نے بطور احتیاطی اقدام دیگلورناکہ علاقہ سےتین نوجوانوں عامرخان، ندیم، عطاء الرحمٰن کو گرفتارکیاتھا ۔
پولیس نے ان کی دومرتبہ مجسٹریٹ کسٹڈی حاصل کی تھی آج پھرایک مرتبہ کسٹڈی میں توسیع کا مطالبہ کیاگیا جسے عدالت نے مسترد کرتےہوئے ان نوجوانوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ان نوجوانوں کی ضمانت منظور ہونے پر انکے اہل خانہ اور رشتے داروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے