ناندیڑ میں نئے سال میں 21 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کاآغاز

ناندیڑ:یکم جنوری(ورق تازہ نیوز) وزیر مملکت برائے تعمیرات عامہ اور ناندیڑ کے سرپرست وزیر اشوک راو¿ چوہان نے نئے سال کے آغاز میں تقریبا 50 لاکھ روپے کے فنڈز دے کر مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیاہے۔ساہتیہ رتن انابھاو¿ ساٹھے شہری آبادکاری کو بہتر بنانے کی اسکیم کے تحت ، وارڈ نمبر 7 اور 8 میں ذیلی سڑکوںاورنالیوں کے تعمیری کاموں کاافتتاح وزیر موصوف کے ہاتھوں عمل میں آرہا ہے۔اتوار 3جنوری کو جنتا کالونی کے قریب ٹی پوائنٹ ، گنیش نگر روڈ اور پربھاگ نمبر18 میں شام 6 بجے پکی چال پولیس چوکی روڈ ، مارکینڈے مندر کے قریب افتتاح عمل میں آرہا ہے ۔ پروگرام کی صدارت میئر شریمتی یونکر کریں گی

 

۔یہ دونوں پروگراموں میں کانگریس قانون ساز کونسل رکن امرناتھ راجورکر ، سابق وزیر مملکت ڈی۔ پی۔ ساونت ، ناندیڑ جنوب کے ایم ایل اے موہن انا ہمبرڈے۔ ناندیڑشمال کے رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر ، زیڈ پی۔ چیئرپرسن ،منگارانی امبولگیکر ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے ، کانگریس کے ضلعی صدر گووندرا شنڈے ناگولیکر ، ڈپٹی میئر مسعود احمد خان ، اسٹینڈئنگ کمیٹی چیئرمین وریندرسنگھ گاڑی والے ، خواتین اوراطفال بہبود کمیٹی چیئرمین مسز۔ سریتا برکلے ، ڈپٹی چیرمین مسز جیوتسنا گوڈوبولے مہمان خصوصی ہوں گے۔شہریوں سے دونوں پروگراموں میں شرکت کی اپیل سابق میئر مسز دکشتائی دھابلے ، کارپوریٹر جیوتی رائبولے ، سلیمہ بیگم نوراللہ خان ،‘ سنگیتا پاٹل ، دشیانت سونالے ،اومیش سنگھ چوہان ، ناگناتھ گڈم ، منتجیب منیرالدین ‘ عبدا لفہیم ، سندیپ سون کامبلے‘علیم خا ن نے کی ہے۔

12 کروڑ کے ترقیاتی کام:وارڈز سات ، آٹھ اور اٹھارہ میں 21 کروڑ روپئے کے فنڈ سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ، جو وزیر برائے تعمیرات عامہ اور ناندیڑ کے سرپرست وزیر اشوک راو¿ چوان نے منظور کیے ہیں۔ اس فنڈسے ڈاکٹر امبیڈکر نگر کارنر سے جئے بھیم نگر ، راج نگر ، کارپوریشن حدود کے پشپ نگر‘کاربرا نگرمین روڈ کو جوڑنے والی سڑ ک تعمیرکی جائے گی ۔ امبیڈکر نگر پانی کی ٹاکی تا گنیش نگر مین روڈ کوجورنے والی سڑک اور آر سی سی نالی کی تعمیر کی جائے گی۔ راماماتا ہاو¿سنگ سوسائٹی تا مہاتما پھلے مارکیٹ تک سی سی روڈ آر سی سی نالی کی تعمیر کے علاو ہ پکی چال پولس چوکی تاگنگاچال تا چنال نالہ تا قبرستان تاوپشیانہ کیندر تک سڑک تعمیر کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں