ناندیڑ میں مساج سینٹر پر پولیس کا چھاپہ، جسم فروشی میں ملوث چار خواتین کو آزاد کرایا، ایک ملزم گرفتار

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)شہر کے ایک مساج سینٹر پر پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اچانک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث چار خواتین کو آزاد کرایا، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 54 ہزار روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ اس معاملے میں ہوائی اڈہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف غیر اخلاقی انسانی تجارت (انسداد) ایکٹ کی دفعات 4، 5، 6 اور 7 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس مقدمے کی مزید تفتیش ہوائی اڈہ پولیس انجام دے رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading