ناندیڑ لوک سبھاحلقہ سے امیتاتائی چوہان کانام ریاستی کمیٹی اجلاس میں بھی طئے

ممبئی ناندیڑ:30جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر پردیش کانگریس پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے ممکنہ امیدواروں پرغور وخوص کیاگیا ہے ۔ جس میں مہاراشٹر کے 26 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اسی طرح ناندیڑ حلقہ لوک سبھا انتخاب سے کے امیدوار کے نام پربھی تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو¿ چوہان کی شریک حیات اور بھوکر حلقہ اسمبلی کی رکن محترمہ امیتاتائی چوہان کا نام طئے کرلیاگیاہے ۔

کیونکہ حالیہ دنوں میں کانگریس پارٹی کے اجلاس میں شرےمتی جو اچوہان کو ناندیڑ حلقہ سے کانگریس کا ٹکٹ دینے کی قرارداد منظورکی گئی تھی ۔اس طرح کل ممبئی میں بھی کانگریس پارٹی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریمتی چوہان کے نام کوقطعیت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ممبئی حلقہ لوک سبھا انتخاب کے امیدواروں کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیاہے ۔ناندیڑحلقہ لو ک سبھا سے شریمتی چوہان کی امیدواری تقریبا طئے ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ امیتاتائی چوہان نے ناندیڑحلقہ میں مختلف میٹنگوں کاانعقاد بھی کیاہے جس میں انھوں نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو دوبارہ برسر اقتدارلانے کی عوام سے اپیل بھی کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading