ناندیڑ میں بھی مراٹھا سماج کا شدید احتجاج‘ ہائی ویز بند : آج ریل روکو آندولن: اشوک چوہان ودیگر ارکان اسمبلی کے گھروں کے باہر سخت سیکوریٹی

ناندیڑ:30 اکتوبر ( ورق تازہ نیوز)ریاست بھر میں مراٹھاریزرویشن کے معاملے پر مراٹھا سماج نے پُرتشدد احتجاج شروع کردیا ہے ۔مہاراشٹرمیں سیاسی لیڈران کے گھروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اورانھیں جلایاجارہا ہے۔جگہ جگہ ہائی وےز کو بند کرکے ٹرافک کی آمدورفت کوبند کردیا گیا ہے ۔

آج بیڑضلع میں بڑے پیمانے پر پُرتشدداحتجاج کیاگیا۔جس کے بعد یہاں کی کلکٹر نے ضلع میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ناندیڑمیں بھی مراٹھاسماج کاشدید احتجاج جاری ہے اور آج رات کے بعد دیہی علاقوں سے گزرنے والے ہائی ویز کو ٹائر جلاکر بند کردیاگیا ہے۔ نائیگاوں ‘قندہار ‘ لوہا ‘ کرشنور علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے ۔

دریں اثناءکل منگل کوناندیڑمیں ریل روکواحتجاج کرنے کی اطلاع مراٹھا مظاہرین کی جانب سے ملی ہے۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی اشوک راو چوہان کے شیواجی نگرناندیڑمیںواقع مکان کے روبرو سخت سیکوریٹی کردی گئی ہے اس کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی کے گھروںکے باہر بھی اسی طرح کاپہرہ پولس نے رکھا ہے۔

ریاست میں بیڑ میں شدیدہنگاموں کے بعد کرفیو نافذ کردیاگیا ہے اور آج رات عثمان آباد میں بھی کرفیو نافذ کردیاگیا ۔ وزیراعلیٰ نے آج رات ہنگامی اجلاس طلب کرکے ریاست میں جہاں جہاں بھی حالات سنگین ہے وہاں پرکرفیو نافذ کرنے کے احکامات متعلقہ کلکٹرس کو دئےے ہیں۔