ناندیڑ: مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنیٰ اردواسکول میں پرچم کشائی ومفت طبی کیمپ کا انعقاد

ناندیڑ:(منور خان)26 جنوری 2019 کو محمد خواجہ ایجوکشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی ناندیڑ کے زیر اہتمام دینی وعصری اقامتی دعوتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ محلہ ندیم کالونی گاڑےگاوں روڈ ناندیڑ میں یومِ جمہوریہ کے موقع پرپچم کشائی کرنے کے بعد ہرسال کی طرح امسال بھی صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ادارے کے طلباءوطالبات کے علاوہ علاقہ کے ساکنان مرد وخواتین بچوں کے مختلف امراض کی تشخیص کرکے مفت میں دوائیاں تقسیم کی گئی۔اس موقع پر جملہ دس ڈاکٹرس نے مفت میں خدمات کی اور مسلم ایم آر حضرات نے دوائیاں مفت میں دی اس کیمپ کے انعقاد پر ادارے کے بانی ومہتمم حافظ وقاضی محمد رفیق نے تمام ڈاکٹرس وایم آر حضرات کاشکریہ اداکیا اس کیمپ کی وجہ سے اہلیان نے بڑی خوشی ومسرت کااظہار کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading