نئی دہلی: اردو ادیب رحمن عباس سمیت 24 مصنفین کو منگل کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اکیڈمی کے صدراورکنڑ کے نامور ڈرامہ نگار چندرشیکھركمبار نے ایک پروقار تقریب میں ان مصنفین کو سال 2018 کے لئے یہ ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپئے کی رقم، توصیفی سند، مومنٹواورشال شامل ہے۔
انگریزی کے مصنف انیس سلیم اوراوڑيا مصنف داشرتھی داس کی غیرموجودگی میں یہ ایوارڈ ان کے نمائندوں نے حاصل کئے۔ 65 چترا مدگل کو یہ ایوارڈ ’پوسٹ باکس 203 چینل سوپارا‘ پردیا گیا جوایک خواجہ سرا کی زندگی پرمبنی ہے۔ گذشتہ 45 برسوں سے ادب میں سرگرم چترا مدگل کی پہلی کہانی 1964 میں’ سفید سینارا‘ نام سے’ اکنامک ٹائمز‘ میں شائع ہوئی تھی چندرشیکھركمبارنے راجستھانی زبان کے لئے راجیش کمارویاس، اردوکے لئے رحمان عباس، میتھلی کے لئے وینا ٹھاکر، سنسکرت کے لئے رماکانت شکلا اورپنجابی کے لئے موهن جيت کویہ ایوارڈ پیش کیا۔