ناندیڑ : مجلس کے قائدین کی بلولی میں کانگریس لیڈر سے فارم ہاوس پر ملاقات سیاسی حلقوں و سوشل میڈیا پر نئی بحث

ناندیڑ:18ستمبر(ور ق تازہ نیوز)آئندہ ایک دو دن میں مہاراشٹراسمبلی انتخابات کے پروگرام کااعلان ہوجائے گا، اسلئے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں کافی عروج ہیں۔ کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے قائدین موقع پرستی کی سیاست کرتے ہوئے بی جے پی اور شیوسینا کادامن تھام رہے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات میں وہ بھی کامیاب ہوسکے ۔

جبکہ دوسری جانب مجلس اتحادالمسلمین نے ونچت بہوجن اگھاڑی سے علیحدگی کااعلان کردیا ہے جس کی وجہہ سے مہاراشٹر کاسیاسی منظرنامہ بدل رہا ہے ۔ایم آئی ایم اور ونچت اگھاڑی کے اتحاد کو کانگریس اوراین سی پی کا متبادل کہاجارہا ہے ۔بالخصوص مسلم اوردلت ووٹرس انکے ساتھ ہیں ۔اسی سیاسی منظرنامہ میں گزشتہ روزناندیڑ حلقہ شمال کے ایم آئی ایم کے امیدوار اور مجلس کے مراٹھواڑہ صدر جناب فیروز لالہ اور مجلس کے ناندیڑ کے رابطہ چیف جناب جابر احمد( بھینسہ بلدیہ چیرمین) بلولی میں کانگریس پارٹی کے صدربلدیہ شری کلکرنی کے فارم ہاوس پر نظرآئے ۔

سوشل میڈیا پر جیسے ہی کل رات ان قائدین کی تصاویر اور ویڈیو وائر ہوا ناندیڑ کے مجلس ورکرس میں ہلچل مچ گئی ۔اور آج دن بھر ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اوراس سے متعلق خبریں گشت کرنے لگیں۔ حالانکہ ایم آئی ایم کے قائدین نے اس ملاقات کے بار ے میں اتنا کہاکہ وہ زمین کی خرید وفروخت کے سلسلے میں اپنے خانگی کام کیلئے کانگریس لیڈر سے ملاقات کیلئے گئے تھے ۔یہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں تھی ۔ حریف سیاسی جماعتوں کے لیڈران او ر ورکرس بلا وجہہ معاملے کو طول دے کر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading