ناندیڑ: کانگریس امیدواروں کی 20 ستمبر کو پہلی فہرست جاری اشوک راو بھوکر یا ناندیڑ حلقہ جنوب سے امیدوارہوں گے؟

ناندیڑ:18 ستمبر (ور ق تازہ نیوز) مہاراشٹراسمبلی انتخابات کی تواریخ کا اعلان ایک دو دن میں ہونے جارہا ہے ۔اسلئے سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کی فہرستوں کو قطعیت دینا شروع کردیا ہے۔کانگریس اورراشٹروادی کانگریس نے اپنی دوست جماعتوں کے ساتھ مل کر چناو لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔ کانگریس اور این سی پی نے 125-125اورحلیف جماعتوں کو 38 نشستیں چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

آج نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے اعلیٰ قائدین ملکا ارجن گھرکے کی صدارت میں مہاراشٹراسمبلی چناو کے امیدواروں کی فہرست پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس صدر بالا صاحب تھورات نے اخباری نمائندوں کوبتایا کہ کانگریس پارٹی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست 20 ستمبر کوجاری کرے گی جس میں50 امیدواروں کے نام ہوں گے۔ دریں اثناءناندیڑ ضلع میں اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی نے پوری تیاری کرلی ہے ۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں سابقہ وزیراعلیٰ وسابقہ پردیش صدر اشوک راوچوہان کا نام بھی شامل رہے گا اس طرح کی اطلاع ہے ۔

ناندیڑمیں پارٹی ذرائع سے ایسی خبریں مل رہیں کہ اشوک راوچوہان اپنے روایتی حلقہ انتخاب بھوکر سے ہی اسمبلی چناو لڑیں گے۔ جس گزشتہ دو ماہ سے بھوکر حلقہ اسمبلی میں خود اشوک چوہان ‘موجودہ رکن اسمبلی امیتاتائی چوہان کے علاوہ دیگر کانگریسی لیڈران اپنی مہم چلارہے ہیں۔

بھوکر سے بی جے پی میں حالیہ دنوں شمولیت اختیار کرنے والے باپوصاحب گورٹھیکر (سابقہ ایم ایل اے ) کوبی جے پی اپنا امیدوار بنارہی ہے ۔اسلئے بھوکر میں اس مرتبہ کانگریس امیدوار کوکامیابی ملنا آسان نہیں ہے ۔لوک سبھا چناو میں اس حلقہ اسمبلی سے بی جے پی امیدوار پرتاپ پاٹل چکھلی کر کوتوقع سے زیادہ ووٹ ملے تھے اور کانگریس کے ووٹ کاتناسب کم ہوگیاتھا ۔اسلئے اشوک راو یا امیتاتائی چوہان کیلئے بھوکر سے کامیابی ملنا آسان نہیں ہے اس طرح کی بحث سیاسی حلقوں میں زیرگشت ہے ۔

جبکہ غیر مصدقہ ذرائع کے بموجب اشوک راوچوہان اس مرتبہ ناندیڑ حلقہ اسمبلی جنوب سے بھی اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔ 20 ستمبر کو جاری ہونے والی کانگریس کی فہرست میں اشوک چوہان کے نام کا ذکر ہونے کا امکان ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading