ناندیڑ: لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ روکنے پرنوجوانوں کا گارڈن کے سیکوریٹی گارڈس پر حملہ

ناندیڑ: 11 فروری( ورق تازہ نیوز)

ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے وساوا گجری ماتا گارڈن میں اتوار کے دن لڑکیوں کو چھیڑنے کے معاملے میں چھ تا سات نوجوانوں کوسیکوریٹی گارڈس نے یہاں سے بھگایاتھالیکن شب ساڑھے نو بجے سوئمنگ پُل مین گیٹ کے پاس سیکوریٹی گارڈس پر نوجوانوںنے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا ۔گارڈن میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ یا حادثہ رونما نہ ہو اس لئے کارپوریشن نے سیکوریٹی گارڈس کوتعینات کیا ہے۔ کل اتوارکوشام چھ تا سات بجے کچھ نوجوان لڑکیوں کیساتھ چھیڑ چھاڑکررہے تھے ۔ یہ دیکھ کر سیکوریٹی گارڈ روت راجو سنہہ ٹھاکور عمر 20 سال اور برجورسنگھ گہروار عمر 35سال نے ان نوجوانوں کوگارڈن سے باہر کردیا ۔اپنی بے عزتی ہونے پر نوجوانوں کافی غصہ میں تھے اور وہ انتقام کی آگ میں جھلس رہے تھے۔شب ساڑھے نو بجے جب دونوں سیکوریٹی گارڈس اپنے گھر کی سمت جارہے تھے نوجوانوں کی ٹولی نے خنجر اورلوہے کی سلاخ سے اُن پرحملہ کرکے شدیدزخمی کردیا ۔اس معاملے میں شیواجی نگر پولس اسٹیشن میںمقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading