ناندیڑ:11 فروری( ورق تازہ نیوز)گزشتہ شام بیلوں سے بھری گاڑی کو مقامی نوجوانوںنے پکڑ لیا جس میں پانچ بیل موجودتھے ۔جو اردھاپور لے جارہے تھے ۔ گاڑی نمبر MH26-AD- 3368 میں مالیگاو¿ں سے اردھاپور کی سمت جارہی تھی ۔
جسے مہاوترن دفتر کے قریب کچھ افراد نے روک دیااورگاڑی ٹھیک طرح سے نہ چلانے پر بات چیت کی لیکن وہ نشے میں دُھت تھا ۔جب لوگوں نے گاڑی میں کیا ہے تلاشی لی تو اس میں پانچ بیل تھے ۔ اس معاملے میں فی الفور نوجوانوں نے پولس نائیک پانڈورنگ ہنڈے سے ربط قائم کیا ۔اس کے فوری بعد زیرتربیت ڈی واے ایس پی اشونی شینڈگے نے اے پی آئی مہادیو مانجرم کر کو ملازمین کو جائے واردات پرروانہ کیا ۔اس مقام پر 100 افراد جمع ہوگئے تھے ۔ پولس کے وقت مقررہ پر پہنچنے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ اے پی آئی مانجرمکر نے بیلوں کی حالت دیکھی توایک بیل کا سینگ ٹوٹا ہواتھا اور خون بہہ رہاتھا ۔اسکے فوری بعد زخمی بیل کو اردھاپورکے مویشی اسپتال منتقل کیاگیا ۔ گاڑی ڈرائیور محمدساجد عمر 24 سال ساکن دیگلور ناکہ کوگرفتار کیاگیا اوراردھاپور پولس اسٹیشن منتقل کیا ۔ پولس نائیک کشور ہنڈے کی فریاد پر مقدمہ درج کردیاگیا ۔