ناندیڑ: 11 فروری( ورق تازہ نیوز)
آن لائن اشاپنگ کے ذریعہ منگوائے گئے موبائل فون میں گیم کھیلتے وقت ہوئے دھماکہ میں آٹھ سالہ بچے کے ہاتھ کی پانچوں انگلیاں جھلسنے سے ناکارہ ہوگئی ہیں ۔ یہ واقعہ 7فروری کو مکھیڑ تعلقہ میں رونما ہوا ۔آج کے ترقی یافتہ دو ر میں موبائیل فون بھی سب کی ضروریات زندگی کااہم حصہ بن گیا ہے ۔موبائل کے گیم سے آج ہر عمر کا انسان دیوانہ ہے بالخصوص بچے تو دن بھر بھی گیم کھیلنے سے نہیں تھکتے ہیں ۔
مکھیڑ تعلقہ کے موضع (کملاتانڈا)جرگا تانڈا کے شری پت جیملا جادھو نامی کسان نے ٹی وی پرآن لائن شاپنگ کے اشتہار کود یکھ کر موبائل فون منگوایا ۔1500 روپے میں تین فون مل رہے تھے تھی ۔ جس پر ایک گھڑی بھی مفت تھی ۔کم قیمت میں موبائل اور ساتھ میں گھڑی مفت ملنے کی لالچ میں کسان نے I KALL K 72 کمپنی کے فون کاآرڈر دیا ۔ایک تادیڑھ ماہ سے وہ فون استعمال کررہاتھا ۔گزشتہ دوپہر اسی موبائیل پر انکا بڑا بیٹا پرشانت شری پت جادھو عمر 8 سال موبائل گیم کھیل رہا تھا ۔اسی دوران اچانک موبائل میںدھماکہ ہوگیا ۔ان تین موبائل میںسے ایک فون گزشتہ دیڑھ ماہ سے وہ استعمال کررہاتھا ۔ 7فروری کو دوپہر کے وقت اسی موبائل پر انکا بڑا بیٹا پرشانت گیم کھیل رہاتھا کہ اچانک فون میںدھماکہ ہوا اور جس ہاتھ میںموبائل فون تھا اسکے پانچوں انگلیاں شدید جھلس کر نیچے گر پڑی ۔ موبائل کے پرخچے اُڑ کر لڑکے کے سینے اور پیٹ میں لگے جہاں بھی زخم ہوگیا ۔خوش قسمتی سے حادثہ ہاتھ تک محدود رہا۔ ابتداءمیں لڑکے کو قریبی گاو¿ںکے ڈاکٹر پروین گوہانے کے اسپتال میںداخل کیاگیا جہاں پرابتدائی علاج کے بعد اودگیر کے خانگی اسپتال میں منتقل کردیاگیا ۔