ناندیڑ: تین کیفے سنٹر پرپولس کاچھاپہ5لڑکیاں اور 9لڑکے پکڑے گئے

ناندیڑ:30جنوری ۔(ورق تازہ نیوز) شہر میں تین کیفے سنٹر پر چھاپہ بھاگ نگر پولیس نے چھاپہ مارکر 5 لڑکیوں اور9 لڑکوں کو پکڑا ہے جس کے بعد انہیں تاکید کرکے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ جیسے ہی ان کے کیفے مالکان کو اطلاع ملی کہ پولیس چھاپے کی کارروائی کر رہی ہے وہ فوری فرار ہوگئے ۔ اس کے بعد بھاگےہ نگر پولیس سٹیشن میں لوگوں کا کافی ہجوم ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ کیفے سینٹرز میں فحش حرکات ہو رہی ہےں جس کی وجہ سے عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں شہر سے متصل دیہی علاقوں میں واقع کیفے سنٹر ز پر پولیس نے چھاپہ مارکر لڑکے اور لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا بھی تھا جس کے بعد ان کے ان کیفے سنٹرزکو بند کر دیا گیا تھا لیکن اب یہ کیفے ناندیڑ شہر میں بھی بڑے پیمانے پر چل رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ان کے کیفوں کی خبریں عام ہونے کے بعد بھاگیہ نگر پولیس نے ان کے حدود میں واقع ان کیفے سنٹرز کے خلاف کاروائی کی جس میں اے پلس (چتنیہ نگر )رومانزہ ( مور چوک)سوئٹ کیفے (امبکا منگل کاریالیہ کے قریب) شامل ہیں۔ پولس نے یہاںں سے پانچ لڑکیوں اور نولڑکوں کو پکڑا ہے۔ان کیفے سنٹر ز کے مالکان سنیل بالاجی‘ چند رشیکھر نروتی راو¿ شندے ‘راجیش آنندراو¿ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔پی آئی کاکڑے کی رہنمائی میں اے پی آئی سنیگیتا کدم اورانکی ٹیم نے کاروائی کو انجام دیا ہے ۔ کاکڑے نے کہا کہ ضلع کلکٹر کو تجویز روانہ کی گئی ہے تاکہ ان کے کیفے کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں۔ عوامی میںیہ بحث چل رہی ہے کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کالج اور اسکول کے بہانے کہاں کہاں جا رہے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading