ناندیڑ : عبدالوہاب کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال

ناندیڑ : ۲۲ مارچ(ورق تازہ نیوز) پودار ہاسپٹل ممبئی کے موظف افسر ، سمیرا باغ ناندیڑ کے ساکن عبدالوہاب عبدالمجید عمر 75 سال کا آج صبح 2 بجے گورنمنٹ ہاسپٹل وشنوپوری ناندیڑ میں مختصرسی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

وہ چند دنوں سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ انکی نماز جنازہ آج ۲۲ مارچ پیر کو بعد نماز ظہر مسجد دولہے شاہ رحمن کھڑکیورہ میں ادا کی جائے گی۔ اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں ہوگی.

مرحوم ایک اچھے سماجی خدمتگار تھے۔ خلیق اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔

پسماندگان میں اہلیہ محترمہ ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ادارہ "ورق تازہ” مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں برابر شریک ہے۔

خدا وند کریم سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کی خطاؤں کو معاف کرے ۔ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔لواحقین کو صبر و تحمل عطا کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading